ایم کیوایم کینیڈا کے رکن عمران بیگ کی والدہ محترمہ کے انتقال پراراکین رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
لندن۔۔۔28 ، جولائی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اوورسیز کینیڈا کی آئی ٹی ٹیم کے رکن عمران بیگ کی والدہ محترمہ راشدہ بیگم کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے ۔ (آمین)
*****