کوئٹہ میں خودکش بم دھماکہ قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین
ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے بلندوبانگ دعوے کئے جاتے ہیں لیکن دہشت گردی کے
واقعات مسلسل ہورہے ہیں۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 25 جولائی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں خودکش بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ میں 30 افراد کے جاں بحق اورمتعدد افرادکے زخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے بلندوبانگ دعوے کئے جاتے ہیں لیکن دہشت گردی کے واقعات مسلسل ہورہے ہیں اورمعصوم شہریوں کی جانیں لی جارہی ہیں ۔پشاور، مستونگ، بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان کے بعدآج کوئٹہ میں بھی دہشت گردی کاواقعہ ہواجس میں 30سے زائد شہری جاں بحق اوردرجنوں افراد زخمی ہوگئے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی ۔
*****