مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کوعمرقید کی سزا کا متنازعہ فیصلہ انصاف کاکھلاقتل اورانصاف کے
تقاضوں کی کھلی توہین ہے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 21 جولائی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے انسداد منشیات عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کوعمرقید کی سزادیئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ رات کی تاریکی میں دیاگیا یہ متنازعہ عدالتی فیصلہ انصاف کاکھلاقتل اورانصاف کے تقاضوں کی کھلی توہین ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ فیصلہ نہ صرف عدالت بلکہ پوری ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے لئے انتہائی شرمناک ہے اوریہ عمل ملک کوایسی دلدل میں لے جائے گا جہاں سے اس کانکلنامشکل ہوگا۔
*****