اے آروائی کے نمائندے رافع حسین کے صاحبزادے کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن ۔۔۔ 21 جولائی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اے آروائی کے نمائندے رافع حسین کے صاحبزادے کے انتقال پران کے تمام اہل خانہ سے دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ رافع حسین کے معصوم بچے کوجنت الفردوس میں معصومین کے درمیان جگہ عطافرمائے اورتمام سوگواراہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے۔
*****
اے آروائی کے ممتاز نمائندے رافع حسین سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
لندن ۔۔۔ 21 جولائی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اے آروائی کے ممتاز نمائندے رافع حسین سے ان کے صاحبزادے کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ رافع حسین کے معصوم بچے کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اورتمام سوگواراہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے۔
*****