یہ الیکشن نہیں ہیں فوجی سلیکشن ہیں ،عوام اس کابھرپوربائیکاٹ کریں، الطاف حسین
اگرمہاجر ماؤں ، بہنوں اوربزرگوں کو مجبوراً پولنگ اسٹیشن جانا بھی پڑجائے تووہ بیلٹ پیپر کو خراب کرکے اپنا ووٹ
ضائع کردیں مگرضمیرفروش منافقوں کوہرگزووٹ نہ دیں
قرآن پرہاتھ رکھ کرمہاجرقوم اور نظریہ سے وفاداری کاحلف اٹھانے والے آج مہاجرقوم اورنظریہ دینے والے کے خلاف کام کررہے ہیں
بہادرآبادٹولے ، کمالوٹولے اورحقیقی ٹولے والے زبان سے مہاجروں کی بات کرتے ہیں لیکن عملی طورپریہ مہاجردشمن قوتوں سے
ملے ہوئے ہیں اورمہاجروں کونقصان پہنچانے کاعمل کررہے ہیں۔الطاف حسین
قائدتحریک الطاف حسین کا ’’منافق اور منافقت ‘‘کے عنوان سے فکرانگیز اورتحقیقی خطاب
قائدتحریک نے خطاب میں قرآن مجید کی مختلف سورتوں کی آیات کے حوالے اوران آیات کے ترجمے بھی پیش کیے
لندن۔۔۔20، جولائی2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے عوام سے کہا ہے کہ یہ الیکشن نہیں ہیں بلکہ فوجی سلیکشن ہیں اورپوری دنیا اس سچائی کو سمجھ رہی ہے لہٰذا تمام عوام خصوصاًمہاجر عوام ہمت اورجرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس فوجی سلیکشن کامکمل اوربھرپوربائیکاٹ کریں اوراگرمہاجر ماؤں ، بہنوں اوربزرگوں کو مجبوراً پولنگ اسٹیشن جانا بھی پڑجائے تووہ بیلٹ پیپر کو خراب کرکے اپنا ووٹ ضائع کردیں مگرضمیرفروش منافقوں کوہرگزووٹ نہ دیں کیونکہ ضمیرفروش منافقین کو ووٹ دینے والابھی منافق ہوگا۔
ان خیالات کااظہارجناب الطاف حسین نے جمعرات کی شب’’ منافق اور منافقت ‘‘کے موضوع پر اپنے براہ راست خطاب میں کیا۔ ان کایہ خطاب سوشل میڈیا کے ذریعہ پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں براہ راست سناگیا۔ اپنے فکرانگیز اورتحقیقی خطاب میں جناب الطاف حسین نے قرآن مجید کی سورۃ المنافقون کی ابتدائی آیات کی تلاوت کی ، قرآن مجید کی مختلف سورتوں کی آیات کے حوالے اوران آیات کے ترجمے بھی پیش کیے۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے مہاجربزرگوں، ماؤں ، بہنوں، طلباوطالبات اور معصوم بچوں بالخصوص Millennial کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مجیدکل 30سپاروں پر مشتمل ہے ، قرآن مجید میں کل 114 سورتیں ہیں،سورۃ المنافقون قرآن مجید کی 63 ویں سورۃ ہے جس میں منافقین کا تذکرہ ہے۔ محدثین کے علاوہ مستند امامین نے بھی منافقین پر لعنت بھیجی ہے۔ جب ہم کہتے ہیں کہ لعنۃ اللہ علی الکاذبین اور اس کے ساتھ میں یہ کہتا ہوں کہ لعنۃ اللہ علی المنافقین۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ المنافقون عربی لفظ ہے جس کے معنی منافقین کے ہیں اوراسے انگریزی میں Hypocrites کہاجاتا ہے۔انہوں نے منافقین منافق کی جمع ہے اورمنافق اسے کہتے ہیں جونفاق کرے، جوفرد اپنے د ل میں نفاق رکھے، جوریاکاری، عیاری، مکاری ، وعدہ خلافی اور عہدشکنی کرے، جو جھوٹا ،دغاباز اوردھوکہ بازہو،جس کے دل میں کچھ ہو اور زبان پر کچھ اور ہو۔ مثال کے طور پر آپ کے دل میں ہے کہ آپ کو کھانا اچھا نہیں لگا لیکن آپ زبان سے سچ بتانے سے گریز کرکے کھانے کی تعریف کریں۔ آپ نے کوئی قمیض یا سوٹ پہنا اورکسی سے سوال کیاکہ یہ قمیض یاسوٹ مجھ پر کیسا لگ رہا
ہے اگراسے آپ پر وہ قمیض یا سوٹ اچھانہیں لگ رہا پھربھی جواب دینے والا یہ کہے کہ بہت اچھا لگ رہا ہے تو وہ آپ کو دھوکہ دے رہا ہے اورغلط بیانی سے کام لے رہا ہے ۔منافق وہ ہوتا ہے جو ظاہرمیں دوست ہو لیکن باطن میں آپ کا دشمن ہو۔ ایسے ہی منافقوں پر قرآن میں اللہ تعالیٰ نے لعنت بھیجی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے منافقین کاموازنہ کرتے ہوئے کہاکہ ایسے ہی منافقین حقیقی، بہادرآبادٹولہ اورکمالوگروپ میں بھی ہیں، یہ لوگ بظاہرمہاجرقوم کے ہمدرد بنتے ہیں لیکن جب ان کا مفاد سامنے آجائے تو یہ مہاجروں کے خلاف بات کرتے ہیں اور سب کے سامنے کہتے ہیں کہ میں لفظ مہاجرکو دفن کرنے آیاہوں اورکوئی کہتا ہے کہ میں تو مہاجرہی نہیں ہوں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج میں قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کے احکامات سے ثابت کررہا ہوں کہ یہ لوگ منافقین ہیں ، انہوں نے بظاہر قرآن پر حلف لیا کہ وہ آخری سانس تک مہاجرقوم اور نظریہ دینے والے کے وفادار رہیں گے لیکن یہی لوگ آج مہاجرقوم اورنظریہ دینے والے کے خلاف کام کررہے ہیں۔
شریعت اسلامی سے سمجھانے کی کوشش کی جائے تو جو شخص بظاہر مسلمان اور دل میں خداکامنکر ہو ، زبان سے خود کو مسلمان قراردے اورباطن میں مسلمانوں کے خلاف کام کرے ۔ بالکل اسی طرح کوئی شخص خودکو مہاجروں کا ہمدرد قراردے اور دل سے مہاجروں کا دشمن ہو، مہاجر عوام کو ایسے منافقوں کی باتوں میں ہرگز نہیں آنا چاہیے اورانہیں جھوٹے سچے ، منافق اور غیرمنافق کے فرق کو سمجھنا چاہیے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ لفظ منافق سے منافقت نکلا ہے یعنی بظاہرزبان سے کوئی شخص کہہ رہا ہے کہ’’ میں تم سے پیارکرتا ہوں ‘‘لیکن اندرونی طورپر وہ کہہ رہا ہے کہ’’ میں تم سے نفرت کرتاہوں‘‘ایسا عمل کرنے والے بہادرآباد میں ہوں یا خیابان سحرڈیفنس میں ہوں یہ سب کے سب قرآن مجیدکا حلف توڑنے والے ہیں اورمہاجرعوام سے منافقت کررہے ہیں۔ یہ زبانی طورپر مہاجر، مہاجر کہہ رہے ہیں جبکہ اندرونی طورپر یہ مہاجرقوم کو مٹانے والی فوج، آئی ایس آئی اورتمام مہاجردشمن قوتوں کے ساتھ ہیں یعنی منافقت ، ریاکاری اور مکاری کررہے ہیں۔ زبان سے دوستی ظاہرکررہے ہیں کہ ہم ساتھ ہیں جبکہ اندرونی طورپر دشمنی کررہے ہیں۔
جناب الطاف حسین قرآن مجید کی دوسری سورۃ البقر کی 8 ویں آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ’’ اور بعض لوگ ایسے ہیں جوکہتے ہیں ہم اللہ اور روزآخرت پر ایمان رکھتے ہیں حالانکہ وہ ایمان نہیں رکھتے‘‘
اسی سورۃ کی 10ویں آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ’’ ان کے دلوں میں کفر کا مرض ہے، اللہ نے ان کے مرض کو اورزیادہ کردیا اوران کے جھوٹ بولنے کے سبب اورزیادہ عذاب ہے ‘‘
11 ویں آیت میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ’’اورجب ان سے کہاجائے کہ زمین پر فساد نہ ڈالو تو کہتے ہیں کہ ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں ، اصلاح کرنے آئے ہیں‘‘
جناب الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجید پر بارہا حلف لیکر توڑنے والوں پر انشااللہ قرآن کی مار پڑے گی ، یہ کمالوگروپ اوربہادرآبادٹولہ بھی یہی کہتا ہے کہ ہم تو قوم کوبچارہے ہیں، یعنی الطاف حسین جس نے مہاجرنظریہ دیا ہے یہ اس نظریہ دینے والے کو مٹاکر نظریہ اورقوم سے کیسے مخلص ہوسکتے ہیں۔
سورۃ البقر کی 12 ویں آیت میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ’’ دیکھو یہ بلاشبہ فساد ڈالنے والے ہیں لیکن خبرنہیں رکھتے‘‘، 13 ویں آیت میں ارشاد ہے کہ ’’جن ان سے کہاجاتاہے کہ جس طرح اور لوگ ایمان لے آئے ہیں اسی طرح تم بھی ایمان لے آؤ تو یہ کہتے ہیں کہ بھلاکیاہم بے وقوفوں کی طرح ایمان لے آئیں ، وہی احمق ہیں مگرجانتے نہیں ہیں‘‘ آگے ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ’’ یہ جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں اورجب اپنے شیطان کے پاس اکیلے ہوں توکہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں، ہم تویونہی مذاق کرتے ہیں‘‘آگے اللہ فرماتا ہے کہ ’’ ان منافقوں سے اللہ ہنسی نہیں کرتااورانہیں مہلت دیتا ہے کہ شرارت اورسرکشی میں بھٹکتے رہیں‘‘
جناب الطاف حسین نے کہاکہ مہاجرقوم کا سودا کرنے والے ضمیرفروش سمجھ رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں چھوٹ دی ہے تو وہ شرارت کررہے ہیں لیکن ان
منافقین کا بیڑا غرق ہوگا کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے ۔ سورۃ البقرکی 16 ویں آیت مبارکہ میں ارشادباری تعالیٰ ہے کہ ’’ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت چھوڑ کر گمراہی خرید لی،توان کا سودا کچھ نفع نہ لایااوروہ سودے کی راہ جانتے ہی نہ تھے ،نہ ہی ہدایت پانے والے ہوئے‘‘
جناب الطاف حسین نے قرآن مجیدکی 5 ویں سورۃ المائدہ کی 52 ویں آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس آیت مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ’’ اب تم انہیں دیکھوگے کہ جن کے دلوں میں بیماری ہے ، وہ دوڑدوڑ کران میں گھس رہے ہیں اورکہتے ہیں کہ ہم ڈرتے ہیں کہ ہم پرکوئی گردش آجائے‘‘ ۔ قرآن مجید کی روشنی میں اگر آج کے حالات میں لوگوں کے رویے کودیکھاجائے توآج لوگوں کو خطرہ ہے کہ کہیں کوئی حادثہ نہ ہوجائے ، نوکری نہ چلی جائے اور گرفتارنہ ہوجائیں۔ 53 ویں آیت مبارکہ میں ارشاد ہے کہ ’’ایمان والے کہتے ہیں کہ کیایہی ہیں جنہوں نے اللہ کی قسم کھائی تھی اپنے حلف میں ، پوری کوشش سے کہ وہ تمہارے ساتھ ہیں، ان کا کیادھرا سب اکارت گیاتو رہ گئے نقصان میں‘‘
61 ویں آیت میں اللہ نے فرمایا کہ ’’ اورجب یہ لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں حالانکہ کفر لیکر آئے تھے ، اسی کفر کولیکرگئے
، جن باتوں کو یہ چھپارہے ہیں اللہ خوب جانتا ہے ‘‘
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ضمیرفروش عناصر عیاری ، مکاری ، دھوکہ بازی اورمنافقت کرکے الطاف حسین کو تو دھوکہ دے سکتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کو دھوکہ نہیں دے سکتے اور یہ تمام باتیں میں قرآن مجید کی تعلیمات کی روشنی میں سمجھارہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ قرآن مجید کی 8 ویں سورۃ کی 49 ویں آیت مبارکہ میں ارشاد ہے کہ ’’ اس وقت منافق جن کے دلوں میں مرض تھا کہتے تھے کہ ان لوگوں کوکہ یہ اپنے دین پر مغرور ہیں، اور جو اللہ پر بھروسہ کرے توبے شک اللہ غالب حکمت والا ہے‘‘۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجید کی 9ویں سورۃ التوبہ کی 56ویں آیت میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ’’ اوراللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تم ہی میں سے ہیں حالانکہ وہ تم میں سے نہیں ہیں اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ ڈرپوک ہیں‘‘ 57 ویں آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ’’ اگران کو کوئی پناہ ، غاریا زمین میں اندرگھسنے کی جگہ مل جائے تو یہ اسی وقت رسیاں تڑواکر بھاگ جائیں گے‘‘
62ویں آیت مبارکہ میں فرمایا کہ ’’مومنو! یہ لوگ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم کو خوش کردیں ۔ اگریہ مومن ہوتے تو اللہ اور پیغمبرکاحق زائد تھا کہ انہیں راضی کرتے اگر ایمان رکھتے تھے‘‘
67 ویں آیت مبارکہ میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ’’منافق مرد اور عورت ایک ہی طرح کے ہیں ، برائی کا حکم دیں اوربھلائی سے منع کریں اورخرچ کرنے سے اپنی مٹھی بند رکھیں، انہوں نے اللہ کو بھلادیا تو اللہ تعالیٰ نے انہیں بھلادیا، بے شک منافق پکے بے حکم ہیں‘‘
جناب الطاف حسین نے سورۃ المنافقون کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ اس آیت مبارکہ میں ارشاد فرماتا ہے کہ ’’ اے محمدؐ جب منافق لوگ آپ کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ حضور بے شک اللہ کے رسول ہیں اوراللہ جانتا ہے کہ تم اس کے رسول ہواوراللہ ظاہرکردیتا ہے کہ یہ دل سے یقین نہیں رکھتے،اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق اورجھوٹے ہیں‘‘
اسی سورۃ کی 5 ویں آیت مبارکہ میں ارشاد ہے کہ ’’ جب ان سے کہاجائے کہ آؤ رسول اللہ تمہارے لئے مغفرت مانگیں تو سر ہلادیتے ہیں کہ ٹھیک ہے اور بعد میں انکو دیکھو تو یہ منافقت کرتے ہوئے منہ پھیر لیتے ہیں‘‘۔
جناب الطاف حسین نے مہاجرکارکنان وعوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے عرق ریزی کرکے اور خوب تحقیق کرکے قرآن مجید کی آیات کھول کھول کر آپ کے سامنے بیان کردی ہیں اورقرآن کی روشنی میں بتادیاہے کہ منافق کون ہوتاہے، لہٰذا اب آپ جانیں اور اللہ جانے کہ آپ قرآن مجید پر کتنا یقین رکھتے ہیں۔آپ منافقین کو اچھی طرح سمجھ لیں،اللہ تعالیٰ نے منافقوں پر لعنت بھیجی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے منافقوں کے طرزعمل
کے بارے میں جوبیان کیاہے،آپ اس کی روشنی میں بہادرآبادٹولے ، کمالوٹولے اورحقیقی ٹولے کے طرزعمل کودیکھ لیں، یہ بھی زبان سے مہاجروں کی بات کرتے ہیں لیکن عملی طورپریہ مہاجردشمن قوتوں سے ملے ہوئے ہیں اورمہاجروں کونقصان پہنچانے کاعمل کررہے ہیں،حقیقی نے فوج کے ساتھ ملکر مہاجروں کے خلاف آپریشن کیا، کمالو ٹولہ نے آتے ہی مہاجروں کی مخبریاں کیں،مہاجرنوجوانوں کوگرفتارکروایا اورمہاجرنظریہ کودفن کرنے کی باتیں کیں ،کارکنوں کو دھمکایاکہ گرفتارکرادیں گے ، لاپتہ کروادیں گے ، ہمارے پاس آجاؤ ورنہ انجام بہت برا ہوگا ،پھربہادرآباد ٹولہ نے، غداری کی اور مخبریاں کیں، کارکنان کو ڈرایا کہ ہمارے ساتھ آجاؤورنہ تمہاری نوکری ختم کرادیں گے ،مشکل میں ڈال دیں گے،آج یہ بھی کارکنوں کومخبریاں اورنشاندہی کرکے گرفتارکروارہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں بندوق کی نوک پر ان ضمیرفروشوں کے پاس جانے والوں سے کہتا ہوں کہ یہ عیاراورمکار منافقین تمہیں گمراہ کررہے ہیں اور ان منافقین کے جلسوں میں جانے والے گناہ کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجید ہم سب کیلئے عظیم اورمقدس کتا ب ہے ۔ ان ضمیرفروشوں نے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائی تھی کہ یہ مہاجرقوم اور الطاف حسین سے بے وفائی نہیں کریں گے لیکن یہ ضمیرفروش عناصر آئی ایس آئی کے ہاتھوں بک گئے ، انہوں نے وفا پرست کارکنان کو گرفتارکرایا، 72 سالہ بزرگ استاد پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف کو قتل کروادیا۔ جناب الطاف حسین نے اشکبار ہوتے ہوئے کہاکہ میں رمضان المبارک میں ایک ایک ساتھی سے اپیل کرتارہا کہ شہیدوں کی بیواؤں اوریتیم بچوں کی مددکرو جو عیدکے کپڑوں کیلئے اپنی ماؤں سے ضد کرتے ہیں اورشہید وں کی بیوائیں پرانے کپڑوں کو رنگ کر اورپرانے جوتے پالش کرکے اپنے بچوں کوتسلی دیتی ہیں کہ میں تمہارے لئے نئے کپڑے اورنئے جوتے لیکرآئی ہوں۔شہید ساتھیوں کی بیوائیں رات دو دو بجے تک کمالوگروپ اوربہادرآباد ٹولہ کے دفترکے باہر بیٹھی رہتی ہیں ، نجانے یہ ضمیرفروش ان بہنوں کے ساتھ کیاسلوک کرتے ہیں۔ یہ ضمیرفروش غدار ان مہاجرقوم شہیدوں کے لہوکا سودا کر چکے ہیں اوراپنی ہی قوم کو نقصان پہنچارہے ہیں اگرمیرا بس چلے تو میں شریعت کے مطابق ان ضمیرفروشوں کے ساتھ سلوک کروں ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک میری جان باقی ہے میں مہاجر قوم کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا ،اگر مہاجرقوم کے حقوق کیلئے مجھے شہادت مل جائے تو میں خود کو خوش نصیب سمجھوں گا جناب الطاف حسین نے یہ الیکشن نہیں ہیں بلکہ فوجی سلیکشن ہیں اورپوری دنیا اس سچائی کو سمجھ رہی ہے لہٰذا تمام عوام خصوصاًمہاجر عوام ہمت اورجرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس فوجی سلیکشن کا مکمل اور بھرپوربائیکاٹ کریں اوراگرمہاجر ماؤں ، بہنوں اوربزرگوں کو مجبوراً پولنگ اسٹیشن جانا بھی پڑجائے تووہ بیلٹ پیپر کو خراب کرکے اپنا ووٹ ضائع کردیں مگر ضمیر فروش منافقوں کوہرگزووٹ نہ دیں کیونکہ ضمیرفروش منافقین کو ووٹ دینے والابھی منافق ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے معروف شاعر قتیل شفائی مرحوم کا شعر پڑھا کہ
میں نے تو قتیل اس سامنافق نہیں دیکھا
جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا
جناب الطاف حسین نے کہاکہ مہاجرقوم ہمت اورجرات کا مظاہرہ کرے الیکشن کامکمل اوربھرپوربائیکاٹ کرے ، مجھے امید ہے کہ مہاجرقوم تمام ترحالات کے باوجود ڈٹے اورجمے رہے گی اوراپنے الطاف بھائی کو ہرگز مایوس نہیں کرے گی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ رینجرز آج بھی جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے اگر یہ بہادرہیں تو کشمیرکو آزادکرائیں لیکن یہ ڈرپوک اوربزدل رینجرز اہلکار کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ ، سانگھڑ، شہداد پور، ٹنڈوالہیار، کوٹری ، جام شوروجہاں جہاں مہاجرآباد ہیں وہاں چھاپے ماررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان ظالموں پر اپنا قہر نازل فرمائے ، ان غداروں، منافقوں اورمہاجرقوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں پر عذاب بھیجے ، یہ ضمیرفروش عناصر آئی ایس آئی ، فوج کے اشارے پر کام کررہے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر بھی اپناعذاب نازل کرے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کا ، میرا اور پوری مہاجرقوم کا حامی وناصرہو۔
*****