ایم کیوایم یوکے سی او سی کے رکن اور سینئر کارکن محمد شفیق کی والدہ کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہار
تعزیت
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔16 ، جولائی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم یوکے سی او سی کے رکن اور سینئر کارکن محمد شفیق کی والدہ محترمہ صابرہ خاتون کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)
*****