مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز، جہانگیرروڈ، ایف سی ایریااوردیگرعلاقوں کے مکینوں کوان کے گھروں سے
بیدخل کرنے کے احکامات سراسرظلم ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان،کنوینرایم کیوایم
جنہوں نے برسوں ملک کی خدمت کی انہیں انکے مکانات کے مالکانہ حقوق دینے کے بجائے ان کی چھت چھینی جارہی ہے ۔ندیم احسان
قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ مارٹن کوارٹرزاوراس سے متصل علاقوں کے مکینوں کومالکانہ حقوق دینے کیلئے آوازاٹھائی۔ندیم احسان
ایم کیوایم کی کوششوں سے ماضی میں حکومت نے مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرزاوردیگرعلاقوں کے مکینوں کومالکانہ حقوق دینے کااعلان کیا تھا
وفاقی حکومت کی جانب سے واضح اعلان کیاجاچکاتھا کہ ان علاقوں کے مکینوں کو گھروں سے بیدخل نہیں کیاجائے گا۔ ڈاکٹرندیم احسان
سپریم کورٹ کے ایک حکم کی آڑ میں اب ان علاقوں کے مکینوں کو ان کے گھر خالی کرنے کانوٹس دیدیاگیا ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان
قائدتحریک الطا ف حسین مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز، جہانگیرایسٹ، جہانگیر ویسٹ،جیل کوارٹرز، آفیسرکوارٹرز اور ایف سی ایریا
کے عوام کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان
ان علاقوں کے مکینوں کوبیدخل کرنے کے احکامات واپس لئے جائیں اورانہیں مکانات کے مالکانہ حقوق دیے جائیں۔ ڈاکٹرندیم احسان