Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلام آباد کے کرپٹ افسران کراچی میں بے گناہ مہاجروں کاقتل عام کررہے ہیں اورمذہبی انتہاپسندوں کی کھلی سپورٹ کررہے ہیں ۔کانگریس مین ڈینارورابیکر


 اسلام آباد کے کرپٹ افسران کراچی میں بے گناہ مہاجروں کاقتل عام کررہے ہیں اورمذہبی انتہاپسندوں کی کھلی سپورٹ کررہے ہیں ۔کانگریس مین ڈینارورابیکر
 Posted on: 7/14/2018

اسلام آباد کے کرپٹ افسران کراچی میں بے گناہ مہاجروں کاقتل عام کررہے ہیں اورمذہبی انتہاپسندوں کی
کھلی سپورٹ کررہے ہیں ۔کانگریس مین ڈینارورابیکر 
ہم کراچی کوپرامن اورتشددسے پاک بناناچاہتے ہیں۔ڈینارورابیکر 
ہم کراچی کے عوام کوریاستی ظلم وبربریت سے نجات دلانے میں ہم ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔ ڈینارورابیکر
پاکستان میں مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورذیاں کی جارہی ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان
کیپیٹل ہل میں مہاجر قوم کامقدمہ پیش کیاگیاہے، انشاء اللہ یہ جدوجہدکامیابی کے حصول تک جاری رہے گی۔ قاسم علی رضا
کالعدم جہادی تنظیموں کے افرادمنتخب ایوانوں میں پہنچیں گے تویہ عالمی امن کیلئے خطرناک رجہان ہوگا۔عادل غفار
پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو ہی فرزندزمین تسلیم نہیں کیاجاتا۔عارف آجاکیہ
اسٹیبلشمنٹ نے طے کررکھاہے کہ جوفوج کوپسندہو وہی محب وطن ہے اور جوناپسند ہووہ غدار اورملک دشمن ہے۔ طاہراسلم گورا
بہترنظام حکومت کے لئے پاکستان میں مزیدصوبوں کاقیام ناگریز ہے۔سعدیہ حلیمہ
پاکستان کی سلامتی وبقاء اور ترقی وخوشحالی کے لئے مذہبی انتہاپسندی کاخاتمہ ضروری ہے ۔ انیس فاروقی
پاکستان میں لسانی فسادات اوراسٹیبلشمنٹ کی لڑاؤاورحکومت کرو کی پالیسی کے تحت کرائے جاتے رہے ہیں۔داؤدجان
ذمہ داران وکارکنان اپنے علاقوں کے کانگریس مین اورسینیٹرز کومہاجروں پر مظالم سے آگاہ کریں۔عدنان نقوی
حق پرستی کی جدوجہدکی کامیابی کے پہلے قدم پر تمام مہاجروں کودلی مبارکبادپیش کرتے ہیں۔ریحان عبادت
ایم کیوایم کے تحت کیپیٹل ہل واشنگٹن ڈی سی میں ’’دی فیوچرآف مہاجرنیشن ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب

واشنگٹن ۔۔۔ 14 جولائی 2018ء
امریکی کانگریس مین ڈینارورابیکر نے کہاہے کہ اسلام آباد کے کرپٹ افسران کراچی میں بے گناہ مہاجروں کاقتل عام کررہے ہیں اورمذہبی انتہاپسندوں کی کھلی سپورٹ کررہے ہیں جوکہ کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے ۔ ان خیالات کااظہار امریکی کانگریس مین نے ایم کیوایم امریکہ کے تحت کیپیٹل ہل واشنگٹن ڈی سی میں ’’دی فیوچرآف مہاجرنیشن ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم کیوایم کی جانب سے اس کانفرنس کو’’ مہاجر ڈے آن دی ہل ‘‘ کانام دیاگیا۔ ’’ مہاجرقوم کے مستقبل ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں تھنک ٹینکس سے تعلق رکھنے والے ٹینکوکریٹس، سینئرصحافیوں، تجزیہ نگاروں اوربلاگرزاورزندگی کے دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ امریکہ کی 12ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران وکارکنان کے علاوہ کینیڈااوربرطانیہ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے ڈینارورابیکرکو بانی وقائدجناب الطاف حسین کی کتاب ’’ My Life Journey ‘‘ پیش کی ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ری پبلکن پارٹی کے کانگریس مین ڈینارورابیکرنے سندھ کے شہری علاقوں کے مہاجروں کے بالخصوص ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سے دلی یکجہتی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ ہرشہری کافرض ہے کہ وہ آزادی کے ساتھ اپنی خودمختاری کا انتخاب کرے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آبادکے کرپٹ افسران کے جرائم اورکرپشن سے امریکہ بخوبی واقف ہے ، امریکہ ان کرپٹ افسران کویہ موقع نہیں دے سکتا کہ وہ کراچی کے عوام کاقتل عام کرے اورمہاجروں پر ظلم کرے، یہ عمل قطعی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اسلام آباد کے کرپٹ افسران مذہبی انتہاپسندوں اورمذہبی جنونیوں کی کھلی سپورٹ کررہے ہیں جوکہ کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم کراچی کوپرامن اورتشددسے پاک بناناچاہتے ہیں اورکراچی کے عوام کوریاستی ظلم وبربریت سے نجات دلانے میں ہم ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔ ڈینارورابیکرنے کہاکہ امریکہ اورمہاجروں کادشمن ایک ہے اورہم مل کراس دشمن کامقابلہ کریں گے۔ انہوں نے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے کہاکہ وہ ثابت قدمی سے اپنی پرامن جمہوری جدوجہدجاری رکھیں۔
قبل ازیں ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورذیاں کی جارہی ہیں اورانہیں ووٹ کے حق سے محروم کیاجارہاہے،یہی وجہ ہے کہ ہم نے الیکشن 2018ء کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کافیصلہ کیاجس کی قائدتحریک الطاف حسین نے توثیق کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم حالیہ مردم شماری اورحلقہ بندیوں کومستردکرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی مبصرین کی نگرانی میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے ، کوٹہ سسٹم کاخاتمہ کیاجائے اورمہاجروں کوان کے جائزحقوق دیے جائیں۔ انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کی تحریر وتقریر پر پابندی ، نائن زیرو سمیت ایم کیوایم کے مرکزی دفاترکی بندش اورمہاجروں کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی قطعی غیرآئینی اورغیرانسانی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء سے جاری حالیہ آپریشن کے دوران قائدتحریک جناب الطاف حسین سے وفاپرستی کے جرم میں 72سالہ فلاسفرپروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف سمیت 80سے زائد مہاجرنوجوانوں کوماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے، سینکڑوں کارکنان جبراً گمشدہ کردیے گئے ہیں جبکہ ہزاروں کارکنان مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تمام تر ریاستی مظالم کے باوجود ایم کیوایم ، بابائے مہاجر قوم جناب الطا ف حسین کی قیادت میں مہاجروں سمیت ملک بھر کے مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ڈاکٹرندیم احسان نے نامساعدحالات کے باوجود کانفرنس کے انعقاد پر ایم کیوایم امریکہ کے تمام ذمہ داران اورکارکنان کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 
ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضانے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم عزت کی موت قبول کرلیں گے لیکن ذلت آمیز غلامی کی زندگی ہرگزقبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آج کیپیٹل ہل میں مہاجر قوم کامقدمہ پیش کیاگیاہے، انشاء اللہ یہ جدوجہدکامیابی کے حصول تک جاری رہے گی۔ 
انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے سرگرم رکن عادل غفار نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم سے قبل بھی مہاجروں کے حقوق غصب کئے جاتے رہے اورمہاجروں کاسیاسی، معاشی ، تعلیمی اورجسمانی قتل عام کیاجاتارہاہے۔ایم کیوایم ،سندھ کے شہری علاقوں کے مہاجروں کے ساتھ زندگی کے ہر شعبہ میں تعصب، نفرت، ناانصافیوں اورمحرومیوں کاردعمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1992ء میں مہاجروں کے خلاف فوجی آپریشن کیاگیا، 22ہزار سے زائد مہاجروں کوماورائے عدالت قتل کیاگیا اور2013ء سے آج کے دن تک مہاجروں کے خلاف ریاستی آپریشن جاری ہے ۔ قائدتحریک الطاف حسین کی تحریر وتقریرپابندی عائد ہے ۔ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر تالاہے، ریاست کالعدم جہادی تنظیموں کی مکمل سرپرستی کررہی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایک جانب انتہاپسند جہادی تنظیموں کوالیکشن میں حصہ لینے اورجلسہ جلوس کی آزادی ہے جبکہ ایم کیوایم اورجناب الطاف حسین جیسے لبرل رہنمااورجماعت کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جوکہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورذی ہے ۔ عادل غفار نے کہاکہ عالمی برادری کونوٹس لیناچاہیے کہ اگر کالعدم جہادی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے انتخابات لڑ کرمنتخب ایوانوں میں پہنچیں گے تویہ عالمی امن کیلئے خطرناک رجہان ہوگااورایسی صورت میں عالمی برادری انتہاپسندانہ سوچ رکھنے والوں سے کیسے بات کرسکے گی۔ ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن عارف آجاکیہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قیام پاکستان کی جدوجہد میں مہاجروں کی قربانیوں کی تفصیلات بیان کیں۔انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی ظلم ہے کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو ہی فرزندزمین تسلیم نہیں کیاجاتا اورسرکاری ملازمتوں میں میرٹ کے بجائے لسانی شناخت کوترجیح دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطا ف حسین پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں ج وغریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اورانہوں نے پاکستان کے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست پر کاری ضرب لگائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں کے 95فیصد مہاجرعوام آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں ۔
کانفرنس سے کینیڈاکے ٹیگ ٹی وی کے سی ای او طاہراسلم گورا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہاجروں نے ہمیشہ خودکوپاکستانی کہا لیکن بدقسمتی سے مہاجروں کو آج تک پاکستانی تسلیم نہیں کیاجاتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے طے کررکھاہے کہ جوفوج کوپسندہو وہی محب وطن پاکستانی اورمسلمان ہے جوناپسند ہواسے غدار اورملک دشمن قراردے دیاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اسی اسٹیبلشمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں جواپنے ہم وطن شہریوں کے انسانی حقوق اور ان کی شناخت چھیننے کی کوشش کررہی ہے۔ طاہراسلم گورانے کہاکہ الطاف حسین ایک سچے اورکھرے انسان ہیں، ان کی قیادت میں مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنارہوگی۔ 
ٹیگ ٹی وی کی ڈائریکٹرسعدیہ حلیمہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے کراچی اورشہری سندھ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے جس سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ بہترنظام حکومت کے لئے پاکستان میں مزیدصوبوں کاقیام ناگریز ہے۔ معروف اینکر، صحافی اورتجزیہ نگار انیس فاروقی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مذہبی انتہاپسندوں کی سرپرستی اورملک کوختم کردے گی، پاکستان کی سلامتی وبقاء اور ترقی وخوشحالی کے لئے مذہبی انتہاپسندی کاخاتمہ ضروری ہے ۔ کینیڈاسے آنے والے پشتون صحافی داؤدجان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطا ف حسین کوالیکشن لڑنے اوردولت کمانے سے کوئی غرض نہیں ہے ، جناب الطا ف حسین سیاست برائے خدمت کاتصوراجاگرکرکے پاکستان کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں لسانی فسادات اوراسٹیبلشمنٹ کی لڑاؤاورحکومت کرو کی پالیسی کے تحت کرائے جاتے رہے ہیں۔ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن اورایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ انچارج عدنان نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس کانفرنس کے انعقاد میں امریکہ کے ساتھیوں نے رات دن محنت کی اورٹیم ورک کی طرح کام کیا ہے۔ انہوں نے امریکہ کی تمام ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران وکارکنان پرزوردیاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے کانگریس مین اورسینیٹرز سے رابطہ کریں اورانہیں سندھ کے شہری علاقوں میں مہاجروں پرڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کریں۔ ایم کیوایم امریکہ کے آرگنائزر ریحان عبادت نے کانفرنس کے شرکاء کی آمد پر ان کاشکریہ اداکیا اورحق پرستی کی جدوجہدکی کامیابی کے پہلے قدم پر تمام مہاجروں کودلی مبارکبادپیش کی۔
کانفرنس میں ایک وڈیوبھی بڑی اسکرین کے ذریعے نشر کی گئی جس میں مہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم ، ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل ، ایم کیوایم کے میڈیاٹرائل، خواتین کارکنان اورمعصوم بچوں کی گرفتاریوں، کارکنان پر سرکاری اہلکاروں کے تشدد اورشہیدوفاڈاکٹرحسن ظفر عارف کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات شامل کئے گئے تھے۔ کانفرنس میں ایک استقبالیہ بنایاگیاتھاجس پر مختلف کتابچے رکھے گئے تھے ۔ 

*****





1/9/2025 5:35:10 PM