Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے لگانے پرگلشن اقبال سے ایم کیوایم کے کارکنوں اصغر اورسلمان شیخ کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


 قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے لگانے پرگلشن اقبال سے ایم کیوایم کے کارکنوں اصغر اورسلمان شیخ کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 7/14/2018

قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے لگانے پرگلشن اقبال سے ایم کیوایم کے کارکنوں اصغر اورسلمان شیخ
کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی میں کالعدم تنظیموں کوکھلے عام سرگرمیاں کرنے کی آزادی ہے لیکن ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیاجارہاہے 
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکیاجار ہاہے، ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین کا نام لیناجرم بنادیاگیاہے
ضمیرفروش عناصر خودنشاندہی کرکے کارکنوں کی گرفتاریاں کروارہے ہیں،کراچی کی طرح حیدرآبادمیں بھی یہی عمل کیاجارہاہے
گلشن اقبال کے کارکنوں اصغر،سلمان شیخ اور حیدرآبادزون کے کارکن اسرار شیخ کوفی الفوررہا کیاجائے ۔رابطہ کمیٹی 

لندن ۔۔۔ 14 جولائی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلشن اقبال کے علاقے میں قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے لگانے پر ایم کیوایم کے کارکنوں اصغر اورسلمان شیخ کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں کالعدم تنظیموں کوکھلے عام سرگرمیاں کرنے ،حتیٰ کہ الیکشن لڑنے تک کی آزادی ہے لیکن ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیاجارہاہے، اس کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکیاجار ہاہے، ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین کا نام لیناجرم بنادیاگیاہے۔ آج ببھی گلشن اقبال سے دونوجوان کارکنوں اصغراورسلمان شیخ کومحض اسلئے گرفتارکرلیاگیاکہ انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے تھے۔ اس پاداش میں انہیں گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے دونوں نوجوان کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ سراسرظلم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ا ن گرفتاریوں کاسب سے قابل مذمت پہلو یہ ہے کہ ضمیرفروش عناصر خودنشاندہی کرکے کارکنوں کی گرفتاریاں کروارہے ہیں۔ کراچی کی طرح حیدرآبادمیں بھی یہی عمل کیاجارہاہے ۔حیدرآباد سے بھی سابق جوائنٹ زونل انچارج اسرارشیخ کوبھی اسی طرح رینجرز نے گرفتارکیاہے جن کاتاحال کچھ پتہ نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ اصغر،سلمان شیخ اور اسرار شیخ کوفی الفوررہا کیاجائے ۔

*****


1/9/2025 5:38:09 PM