تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی پر ایم کیوایم امریکہ واشنگٹن ڈی سی چیپٹرکے کارکنوں طلحہ عباسی، فیصل عثمانی، حفیظ الحق، توصیف خان، شاہدمعین، نویدحسن اورصبیح الاسلام کی تنظیمی رکنیت غیرمعینہ مدت کے لئے معطل کردی گئی۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
تنظیمی امور کوبہتربنانے اورتنظیم نو کیلئے ایم کیوایم واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کوتحلیل کردیاگیا،سینئرکارکن شکیل الدین مہاجرکو ایڈہاک انچارج مقررکردیاگیا۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی پر ایم کیوایم امریکہ واشنگٹن ڈی سی چیپٹرکے کارکنوں طلحہ عباسی، فیصل عثمانی، حفیظ الحق، توصیف خان، شاہدمعین، نویدحسن اورصبیح الاسلام کی تنظیمی رکنیت غیرمعینہ مدت کے لئے معطل کردی ہے۔ یہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا جس میں سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم امریکہ سمیت تحریک کے تمام ذمہ داران وکارکنان سے کہاکہ وہ مذکورہ بالاافراد سے کسی قسم کارابطہ نہ رکھیں اورتنظیمی نظم وضبط کی پابندی کریں۔
دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے واشنگٹن میں تنظیمی امور کوبہتربنانے اورتنظیم نو کے لئے ایم کیوایم واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کوتحلیل کردیاہے اورو اشنگٹن ڈی سی کے سینئرکارکن شکیل الدین مہاجرکو واشنگٹن ڈی سی چیپٹرکاایڈہاک انچارج مقررکردیاہے۔
*****