ایم کیوایم کے زیراہتمامکیپیٹل ہل واشنگٹن میں’’ دی فیوچر آف مہاجرنیشن ‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کاانعقاد
ایم کیوایم کی اس کانفرنس کو ’’ مہاجر ڈے آن دی ہل ‘‘ کانام دیا گیا
کانفرنس میں حکمراں ری پبلکن پارٹی کے کانگریس مین ڈینارورابیکر ،تھنک ٹینکس سے تعلق رکھنے والے ٹیکنوکریٹس، سینئرصحافی، بلاگرز اوردیگرشعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی شرکت
لندن سے ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، سی ای سی کے رکن، عارف آجاکیہ، انٹرنیشنل افیئرز کے عادل غفارایڈوکیٹ نے شرکت کی
کینیڈا سے ٹیگ ٹی وی کے سی ای او طاہراسلم گورا، اینکرانیس فاروقی ، حلیمہ سعدیہ، پختون صحافی داؤدجان نے کانفرنس میں شرکت کی
مہاجروں پرہونے والے مظالم کے خلاف کل بروز ہفتہ وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیاجائے گا
واشنگٹن ۔۔۔ 13 جولائی 2018ء
ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام آج واشنگٹن ڈی سی کے کیپیٹل ہل میں ایک اہم کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس اہم کانفرنس کاموضوع ’’ دی فیوچر آف مہاجرنیشن ‘‘ ( مہاجرقوم کامستقبل ) تھا ۔ موضوع کے اعتبارسے اس کانفرنس کو ’’ مہاجر ڈے آن دی ہل ‘‘ کانام دیا گیا۔ کانفرنس میں ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین ڈینارورابیکر،ڈپلومیٹک کور کے ارکان،مختلف تھنک ٹینکس اوراین جی اوز سے تعلق رکھنے والے ٹیکنوکریٹس، سینئرصحافی، بلاگرز اوردیگرشعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی ۔کانفرنس میں شرکت کیلئے ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن، عارف آجاکیہ، انٹرنیشنل افیئرزاورہیومن رائٹس لائرعادل غفارایڈوکیٹ لندن سے پہنچے تھے جبکہ کینیڈا سے ٹیگ ٹی وی کے سی ای او طاہراسلم گورا، اینکرانیس فاروقی ، حلیمہ سعدیہ، پختون صحافی داؤدجان نے کانفرنس میں شرکت کی ۔کانفرنس میں امریکہ سے ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان عدنان نقوی، شاہدمصطفےٰ،ایم کیوایم امریکہ کے آرگنائزرریحان عبادت، سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان اورامریکہ کے مختلف چیپٹرز کے ذمہ داران شریک تھے ۔ یہ اہم کانفرنس ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی قیادت میں مہاجروں کامقدمہ امریکی ایوانوں سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر پیش کرنے اورعالمی برادری کی توجہ پاکستان میں مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی جانب مبذول کرانے کی کوششوں کاحصہ ہے۔ کانفرنس میں مہاجروں پرڈھائے جانے والے مظالم پرمبنی ایک وڈیوفلم بھی دکھائی گئی جبکہ اس موقع پر حاظرین کومہاجروں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کرنے کیلئے کئی کتابچے بھی رکھے گئے تھے ۔ کانفرنس مقامی وقتکے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوئی جو شام 5بجے تک جاری رہی۔
مہاجروں کامقدمہ اجاگرکرنے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کے سلسلے میں کل بروز ہفتہ 14جولائی کومقامی وقت کے مطابق دوپہر 11بجے واشنگٹن ڈی سی میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیاجائے گااورپاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن اورعمومی طورپرمہاجروں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں، زیادتیوں اور حق تلفیوں کے خلاف احتجاج کیاجائے گا۔
*****