صرف تحریک انصاف کوہی آزادانہ انتخابی مہم چلانے دی جارہی ہے جبکہ دیگرسیاسی جماعتوں کو
دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
دیگرسیاسی جماعتوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں،سیاسی کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی
یہ صورتحال پولیٹیکل انجینئرنگ اورپری پول رگنگ کاحصہ ہے۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کامستونگ اور بنوں میں بم دھماکوں پراظہارمذمت
لندن ۔۔۔ 13 جولائی2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی جلسے میں خودکش بم دھماکے اور بنوں میں جے یوآئی کے رہنمااکرم درانی کے قافلے پر بم حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوران واقعات میں 70سے زائد افراد کی شہادت پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ72 گھنٹوں کے دوران پشاور میں خودکش دھماکے میں اے این پی کے رہنماہارون بلورسمیت درجنوں معصوم شہریوں کو شہید کیاگیااورآج بنوں میں جے یوآئی کے قافلے پربم سے حملہ کیاگیااورپھرمستونگ بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی کے جلسہ میں خودکش دھماکہ کیاگیاجس میں 70سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام اس بات کوبخوبی دیکھ اورسمجھ رہے ہیں کہ صرف تحریک انصاف کوہی آزادانہ طورپرانتخابی مہم چلانے دی جارہی ہے جبکہ دیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں کودہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے اوران کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں،سیاسی کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ صورتحال اس بات کوثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ یہ سب کچھ پولیٹیکل انجینئرنگ اورپری پول رگنگ کاحصہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے بنوں اورمستونگ بم دھماکوں میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی سمیت تمام شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیااورعاکی کہ اللہ جاں بحق ہونے والے تمام افرادکواپنی جواررحمت میں جگہ دے ، سوگواروں کوصبرجمیل عطاکرے اورزخمیوں کوصحتیاب کرے۔
*****