Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے ملک بھر میں مہنگی بجلی کرنے کے نئے ٹیرف کو مسترد کردیا


 Posted on: 10/12/2013
ایم کیوایم کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے ملک بھر میں مہنگی بجلی کرنے کے نئے ٹیرف کو مسترد کردیا
حکومت کی جانب سے 30 ستمبر کے ٹیرف میں معمولی ردوبدل کے بعد بجلی کی قیمتوں کا نیا ٹیرف غریب عوام سے سنگین مذاق ہے
ملک میں ہوشرباء مہنگائی سے پہلے ہی غریب عوام تنگ آئے ہوئے ہیں اور کسمپرسی اور فاقہ کشی کی انتہائی کرب ناک زندگی گذارنے پر مجبور ہیں
گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں اضافے سے مزید کئی گنا مہنگائی بڑھ جائیگی جس کا اضافی بوجھ بھی براہ راست غریب عوام پر پڑے گا
پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کے اقدامات عوام دشمنی ہے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی کا نوٹی فیکیشن پر ردعمل کا اظہار
ایم کیوایم عوام دشمن اقدامات کے خلاف ملک کے ایوانوں میں صدائے احتجاج بلند کریگی اور پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی
بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن فی الفور واپس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، اراکین قومی اسمبلی کا مطالبہ 
کراچی۔۔۔۔12اکتوبر2013ء
حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے ملک بھرمیں بجلی کے نئے ٹیرف کومستردکرتے ہوئے اسے غریب عوام پرظلم قراردیاہے اورکہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 30 ستمبرکے ٹیرف میں معمولی ردبدل کے بعدبجلی قیمتوں کانیا ٹیرف غریب عوام سے سنگین مذاق ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ہوشرباء مہنگائی سے پہلے ہی غریب عوام تنگ آئے ہوئے ہیں اورکسمپرسی اورفاقہ کشی کی انتہائی قرب ناک زندگی گذارنے پرمجبورہیں ایسے حالات میں حکومت کی جانب سے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کیے جانیوالے اضافے سے ملک میں مزیدکئی گناہ مہنگائی بڑھ جائیگی جس کااضافی بوجھ بھی براہ راست غریب عوام پر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی ایماء پرپیٹرولیم مصنوعات اورگیس کی قیمتوں اضافہ کے بعدبجلی کے نرخوں میں غیرمعمولی اضافہ غریب عوام پرسراسرظلم و ستم ہے جسے غریب عوام کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پیٹرولیم مصنوعات،گیس اوربجلی کے نرخوں میں اضافے اقدامات کھلی عوامی دشمنی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہونایہ چاہئے تھاکہ حکمراں کشکول توڑنے اور ملک سے دہشت گردی، بے روزگاری اور غربت سمیت توانائی کے بحران خاتمے کے عملی اقدامات کرکے اپنے دعوؤں کاپاس رکھتے ہوئے عوام پرزیادہ سے زیادہ ریلف فراہم کرتے اورملک کوترقی کی راہ پر گامزان کرتے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم عوام دشمن اقدامات کے خلاف ملک کے ایوانوں میں صدائے احتجاج بلندکریگی اورپرامن طریقے سے اپنااحتجاج ریکارڈکرائے گی ۔حق پرست اراکین قومی نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کانوٹی فیکیشن فی الفورواپس لیاجائے اورعوام کوریلف فراہم کیاجائے۔

9/28/2024 2:26:14 AM