Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے خلاف ایک اور تازہ ترین اورانتہائی بھیانک سازش


ایم کیوایم کے خلاف ایک اور تازہ ترین اورانتہائی بھیانک سازش
 Posted on: 7/12/2018
ایم کیوایم کے خلاف ایک اور تازہ ترین اورانتہائی بھیانک سازش 
نیکٹا کی جانب سے جاری لیٹرمیں کہا گیاہے کہ’’ لندن میں APMSO کے یوم تاسیس کے موقع پر یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ٹیموں کے ذریعے مختلف سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ کونشانہ بنایاجائے ‘‘
نیکٹاکی جانب سے جاری کردہ لیٹرکے مندرجات سراسرجھوٹ، من گھڑت اورقطعی بے بنیاد ہیں،
کنوینر ایم کیوایم ڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا اوراراکین رابطہ کمیٹی کامشترکہ بیان
لندن میں ہونے والے APMSOکے یوم تاسیس کے اجتماع میں نہ صرف ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ بلکہ امریکہ، 
کینیڈا، جرمنی، بیلجئم اودیگراوورسیزیونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان شریک تھے
اس اجتماع کوبنیادبناکرجو انتہائی گھناؤنی کہانی بنائی گئی ہے وہ جھوٹ اورشرانگیزی کاپلندہ ہے
نیکٹاکی جانب سے جاری کردہ یہ لیٹر ایم کیوایم کے خلاف انتہائی گھناؤنی اوربھیانک سازش کاحصہ ہے
سازش کے تحت جن شخصیات کے نام لئے گئے ہیں ان میں سے کسی کوبھی نقصان پہنچا کر اس کا الزام ایم کیوایم کے
سرتھوپ دیاجائے گا اورایم کیوایم کے خلاف مزیدآپریشن کیاجائے گا
ماضی میں بھی اسی طرح حکیم سعید، جامعہ کراچی کے پروفیسرڈاکٹرشکیل اوج، امجدصابری اوردیگرافرادکے قتل کا
الزام ایم کیوایم کے سرتھوپا گیاجوغلط ثابت ہوا
نیکٹاکے لیٹرمیں جن شخصیات کے نام لئے گئے ہیں انہیں بھرپورسیکوریٹی فراہم کی جائے ،نگراں وفاقی وصوبائی
حکومت سے ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان اوررابطہ کمیٹی کا مطالبہ

لندن ۔۔۔12جولائی 2018ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا اوراراکین رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک انتہائی اہم بیان میں کہاہے کہ ہم پوری ذمہ داری سے یہ بات علم میں لاناچاہتے ہیں کہ ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے بدنام کرنے کیلئے اس کے خلاف ایک اور تازہ ترین اورانتہائی بھیانک سازش تیارکی گئی ہے جس کوبروقت نے نقاب کرنا، اسے ریکارڈپرلانا اورعوام کواس سے آگاہ کرناہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ اس سازش کے تحت مورخہ 9جولائی 2018ء کو حکومت پاکستان کے ’’ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی ‘‘ (نیکٹا ) کی جانب سے سندھ کے سیکریٹری داخلہ،آئی جی سندھ اورڈی جی رینجرز سندھ کوایک ارجنٹ اور خفیہ لیٹر جاری کیا گیاجس میں یہ کہا گیاہے کہ ’’ جمعہ 29جون 2018ء کو ایم کیوایم یوکے کی جانب سے لندن میں APMSO کا40 واں یوم تاسیس منایاگیا۔اس موقع پرراشدمینائی،وسیم عرف قمر ٹیڈی کویہ ٹاسک دیاگیاہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ٹیموں کے ذریعے مختلف سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ کونشانہ بنایاجائے ‘‘ ۔ اس لیٹر میں یہ بھی کہاگیاکہ ’’ اس سلسلے میں PSP کی دوسرے درجے کی لیڈرشپ، پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹوزرداری اورعارف قریشی،ایم کیوایم حقیقی کے آفاق احمد، ایم کیوایم پاکستان کے عامر خان، فیصل سبزواری اورخواجہ اظہارالحسن،پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا اورعلی زیدی کی ٹارگٹ کلنگ کوخارج از امکان قرارنہیں دیاجاسکتا ‘‘ ۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا اوراراکین رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں ’’ نیکٹا ‘‘ کی جانب سے جاری کئے گئے لیٹرکے مندرجات کوسراسرجھوٹ، من گھڑت اورقطعی بے بنیاد قراردیاہے اوراس کی شدیدمذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ لیٹر ایم کیوایم کے خلاف انتہائی گھناؤنی اوربھیانک سازش کاحصہ ہے اورسازش یہ ہے کہ اس لیٹرمیں جن شخصیات کے نام لئے گئے ہیں ان میں سے کسی کوبھی نقصان پہنچایاجائے اورپھر اس کا الزام ایم کیوایم کے سرتھوپ دیاجائے اورپھراس کی بنیادپر ایم کیوایم کوعوام میں بدنام کیا جائے، ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کامیڈیاٹرائل کیاجائے اوران کے خلاف مزیدآپریشن کاجوازپیداکیاجائے جیساکہ ایم کیوایم کے خلاف ماضی میں کیاجاتارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ لندن میں ہونے والے APMSOکے40ویں یوم تاسیس کے اجتماع میں نہ صرف ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر راشد مینائی بلکہ امریکہ، کینیڈا، جرمنی، بیلجئم اودیگراوورسیزیونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان شریک تھے جسے پوری دنیا نے دیکھا لیکن اس اجتماع کوبنیادبناکرجو انتہائی گھناؤنی کہانی بنائی گئی ہے وہ جھوٹ اورشرانگیزی کاپلندہ ہے اوردراصل ایم کیوایم کے خلاف ایک نئی سازش ہے اور ایم کیوایم کے خلاف یہ تازہ ترین اور گھناؤنی سازش نیکٹامیں شامل ،آئی ایس آئی اوردیگرسرکاری ایجنسیوں کے انہی عناصر کی تیارکردہ ہے جنہوں نے یہ سراسرجھوٹ، من گھڑت اورقطعی بے بنیاد لیٹرتیارکرایا ہے ۔
کنوینرڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا اوراراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماضی میں بھی اسی طرح چیئرمین عظیم احمدطارق، ڈاکٹرعمران فاروق ، ممتازصوفی قوال امجدصابری، حکیم سعید، جامعہ کراچی کے پروفیسرڈاکٹرشکیل اوج اوردیگرافرادکوقتل کرکے اس کاالزام ایم کیوایم کے سرتھوپا گیا اوراس کی بنیاد پرایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاگیا، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکیاگیالیکن وقت کے ساتھ یہ الزامات سراسرجھوٹ اور بے بنیاد ثابت ہوئے اور اب پھرماضی کی طرح کی ایک اورسازش تیارکی گئی ہے اوریہ سازشی لیٹر اسی سازش کاحصہ ہے ۔ 
کنوینرڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا اوراراکین رابطہ کمیٹی نے نگراں وزیراعظم ، نگراں وزیرداخلہ ، نگراں وزیراعلیٰ سندھ اورتمام سیکوریٹی اداروں کے حکام سے پرذورمطالبہ کرتے ہیںPSP کی دوسرے درجے کی لیڈرشپ، پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹوزرداری اورعارف قریشی، حقیقی کے آفاق احمد، عامر خان، فیصل سبزواری ،خواجہ اظہارالحسن،پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا اورعلی زیدی کوبھرپورسیکوریٹی فراہم کی جائے تاکہ ایم کیوایم پرالزام لگانے کیلئے ان شخصیات کونقصان پہنچانے کامنصوبہ بنانے والے اپنی سازش میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر خدانخواستہ ان میں سے کسی بھی شخصیت کوکوئی نقصان پہنچاتواس کے ذمہ دار نیکٹااور آئی ایس آئی ہوگی۔کنوینرڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا اوراراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ایک امن پسندجماعت ہے اورکئی سال سے جاری بدترین آپریشن کے باوجود اس کی جانب سے کسی کوایک کنکر تک نہیں ماراگیالیکن ایم کیوایم کے خلاف آپریشن میں مصروف عناصر ایم کیوایم کوبدنام کرنے اوراس کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کاجوازپیداکرنے کے لئے روز نت نئی کہانیاں گھڑ رہے ہیں لیکن باشعور عوام ان کہانیوں اوران کے پس پردہ مقاصدکواچھی طرح سمجھتے ہیں۔ 

*****
 

1/9/2025 6:05:23 PM