Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بیرسٹرہارون بلور اوردیگرافرادکی شہادت ملک کاایک بڑاسانحہ ہے ۔الطاف حسین


بیرسٹرہارون بلور اوردیگرافرادکی شہادت ملک کاایک بڑاسانحہ ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 7/11/2018
بیرسٹرہارون بلور اوردیگرافرادکی شہادت ملک کاایک بڑاسانحہ ہے ۔الطاف حسین
اس واقعہ نے پورے ملک کے عوام کوغم اورصدمے میں مبتلاکردیاہے۔ الطا ف حسین
اس خودکش بم دھماکے نے حکومت اورفوج کے حکام کی جانب سے امن و استحکام اورپرامن انتخابات کے
دعووں کی حقیقت کھول کررکھ دی ہے ۔ الطا ف حسین
اس سانحہ پر حاجی غلام احمدبلور، الیاس بلوراوربلورفیملی کے تمام افراداوراے این پی کے رہنماؤں،کارکنوں اور
تمام شہیدوں کے اہل خانہ کے غم میں برابرکا شریک ہوں۔الطاف حسین


لندن ۔۔۔ 10 جولائی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے پشاورمیں ایک خودکش دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنمابشیربلورکے صاحبزادے اور انتخابی امیدواربیرسٹرہارون بلور اوردیگرافرادکی شہادت پر دلی افسوس کااظہار کیاہے اوراس واقعہ کوملک کاایک بڑاسانحہ قراردیاہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ 2013ء کے انتخابات کے موقع پر اے این پی کے رہنمابشیربلور کوبھی اسی طرح کے ایک خودکش دھماکے میں شہید کردیا گیا تھا اوراب بشیربلور کے صاحبزادے ہارون بلور کوبھی خودکش دھماکے میں شہید کردیاگیاہے ، یہ واقعہ ہے نہ صرف بلورفیملی اور اے این پی کے رہنماؤں و کارکنوں کے لئے صدمہ کا باعث ہے بلکہ اس نے پورے ملک کے عوام کوغم اورصدمے میں مبتلاکردیاہے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اس خودکش بم دھماکے نے حکومت اورفوج کے حکام کی جانب سے کئے جانے والے امن و استحکام اورپرامن انتخابات کے دعووں کی حقیقت کھول کررکھ دی ہے ۔جناب الطا ف حسین نے ہارون بلور اوردرجنوں افراد کی شہادت پربلور فیملی کے تمام افراداوراے این پی کے رہنماؤں اورکارکنوں سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس سانحہ پر میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان حاجی غلام احمدبلور، الیاس بلوراوربلورفیملی کے تمام افراداوراے این پی کے رہنماؤں،کارکنوں اور سانحہ کے تمام شہیدوں کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہارون بلورشہیداوردھماکے کے تمام شہیدوں کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ، ان کے لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلدصحتیابی کے لئے بھی دعا کی ۔ 

*****

1/9/2025 6:06:06 PM