اے پی ایم ایس او کے 40یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام جمعہ کولندن میں اجتماع منعقد کیاجائے گا
اجتماع نارتھ لندن کے علاقے ایجویئرمیں واقع سنگم ہال میں شام چھ منعقد ہوگا، کارکنان تیاریوں میں مصروف ہیں
40یوم تاسیس کے اجتماع میں شرکت کے لئے اوورسیزیونٹوں کے ذمہ داران بھی لندن پہنچ رہے ہیں
لندن ۔۔۔ 27 جون 2018ء
اے پی ایم ایس او کے 40یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام جمعہ 29جون کولندن میں اجتماع منعقد کیاجائے گا۔ یہ اجتماع نارتھ لندن کے علاقے ایجویئرمیں واقع سنگم ہال (210 Burnt Oak Brodway, Edgware, HA8 0AP) میں شام چھ منعقد ہوگا۔اے پی ایم ایس او کے 40ویں یوم تاسیس کے اس اجتماع کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے مختلف ذیلی یونٹوں کے کارکنان تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اجتماع میں شرکت کے لئے اوورسیزیونٹوں کے ذمہ داران بھی لندن پہنچ رہے ہیں۔ دریں اثناء ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم اور آرگنائزنگ کمیٹی نے یوکے کے تمام کارکنوں اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اجتماع میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں۔
*****