محترمہ ماوری سرمداور بلاگر وقاص گورایہ کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں ۔ڈاکٹرندیم احسان
مخصوص اینکرز، صحافیوں، تجزیہ نگاروں اوربلاگرزکو آزادانہ خیالات کااظہار کرنے پرطرح طرح دباؤ میں لیاجارہاہے
صحافیوں کو دباؤ میں لینے کے لئے ان کے اہل خانہ کوبھی ہراساں کیاجارہاہے ۔ڈاکٹرندیم احسان
لندن ۔۔۔ 22 جون 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے ممتازصحافی محترمہ ماوری سرمداور بلاگر احمد وقاص گورایہ کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کے واقعات کی شدیدمذمت کی ہے اوراس طرح کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت تشویش کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرندیم احسان نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا اس وقت شدید دباؤڈکاشکار ہے ،مخصوص اینکرز، صحافیوں، تجزیہ نگاروں اوربلاگرزکو آزادانہ خیالات کااظہار کرنے پرطرح طرح دباؤ میں لیاجارہاہے اور انہیں خاموش کرانے کیلئے نہ صرف انہیں کھلی کھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں بلکہ انہیں دباؤ میں لینے کے لئے ان کے اہل خانہ کوبھی ہراساں کیاجارہاہے ۔ڈاکٹرندیم احسان آئے دن اس طرح کے واقعات رونماہورہے ہیں، گزشتہ روز ممتاز صحافی ماوری سرمد کے گھر پرڈکیتی کی شکل میں جو واقعہ پیش آیاہے اور بلاگروقاص گورایہ کے اہل خانہ کوجس طرح دھمکیاں دی گئی ہیں وہ اسی جاری صورتحال کاحصہ ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان نے ماوری سرمد اوروقاص گورایہ اوران کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہارکیااورمطالبہ کیاکہ اینکرز، صحافیوں او ربلاگرزکوہراساں کرنے اورڈرانے دھمکانے کاسلسلہ بند کیاجائے ۔
*****