19 جون 1992ء کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن
میں قرآن خوانی کی گئی
لندن ۔۔۔ 19 جون 2018 ء
19جون 1992ء کوشروع ہونے والے ریاستی آپریشن کے دوران ماورائے عدالت قتل اورحقیقی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کارکنوں کے ایصال ثواب کے لئے آج بروز منگل ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی گئی ۔ قرآن خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، یوکے کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی ۔ بعدازاں فاتحہ خوانی کی گئی اور19جون 1992ء کے شہداکوزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تحریکی جدوجہدکے تمام شہیدوں کے لئے بھی مغفر ت کی گئی اوردعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہیدوں کے درجات بلند کرے، شہیدوں کی قربانیوں کے صدقے تحریک کوکامیابی سے ہمکنارفرمائے ، قائدتحریک الطاف حسین کودشمنوں کی سازشوں اورشرسے محفوظ فرمائے ، تمام لاپتہ کارکنوں کی بازیابی اوراسیروں کی رہائی کے اسباب پیداکرے۔