ایم کیوایم بیلجئم یونٹ کے زیراہتمام اے پی ایم ایس او کا 40واں یوم تاسیس منایاگیا،انٹورپن میں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی
|
Posted on: 6/13/2018
|
ایم کیوایم بیلجئم یونٹ کے زیراہتمام اے پی ایم ایس او کا 40واں یوم تاسیس منایاگیا،انٹورپن میں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی
تقریب میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ پشتون، سندھی اوردیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت
پشتون تحفظ موومنٹ کے ایک وفد نے بھی یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی
چاہے کیسے ہی کٹھن حالات ہوں، ہم قائد تحریک کے شانہ بشانہ ہیں اورہرکڑے وقت میں شانہ بشانہ رہیں گے۔ فرید خان
الطاف بھائی صرف مہاجروں کیلئے ہی نہیں بلکہ پشتونوں اورتمام مظلوموں کے حقوق کیلئے آواز بلندکررہے ہیں۔زاہدخان
لندن ۔۔۔ 13 جون 2018 ء
ایم کیوایم بیلجئم یونٹ کے زیراہتمام اے پی ایم ایس او کا 40واں یوم تاسیس منایاگیا۔اس سلسلے میں بیلجئم کے شہرانٹورپن میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم کیوایم بیلجئم کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ پشتون، سندھی اوردیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی ۔ زاہد خان کی سربراہی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے ایک وفد نے بھی یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اے ایم ایس او کے 40ویں یوم تاسیس کاکیگ کاٹاگیا اور کارکنوں نے ایک دوسرے کوگلے لگاکریوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔کارکنان نے بانی وقائد تحریک الطاف حسین کو اے پی ایم ایس او کے 40ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی اورقائدتحریک سے تجدید عہد وفاکیا۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ایم کیوایم بیلجئم کے آرگنائزر فرید خان نے کہاکہ 40سالہ جدوجہد قا ئدتحریک الطاف حسین کی مہاجرقوم اوردیگرمظلوم قوموں کیلئے طویل جدوجہد اورقربانیوں سے عبارت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم تحریک کی جدوجہدمیں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں اورتمام تر ریاستی مظالم اورجبر وستم کے باوجود پاکستان میں ڈٹے رہنے والے کارکنوں کوان کی ثابت قدمی پر سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔فریدخان نے کہاکہ ہماری دعاہے کہ ہم قائد تحریک الطاف حسین کی رہنمائی میں منزل پرپہنچیں۔انہوں نے کہاکہ ہم قائدتحریک الطاف حسین کویہ یقین دلاتے ہیں کہ چاہے کیسے ہی کٹھن حالات ہوں، ہم قائد تحریک کے شانہ بشانہ ہیں اورہرکڑے وقت میں شانہ بشانہ رہیں گے۔ فرید خان نے سندھ بالخصوص کراچی کے عوام کویہ پیغام دیاکہ قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ جڑے رہنے ہی میں ہماری بقاء ہے ۔ انہوں نے کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے عوام سے کہاکہ وہ ریاستی جبر اورپابندیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس الیکشن کامکمل بائیکاٹ کریں اور ثابت کریں کہ ہم قائد کی رہنمائی میں ایک تھے ، ایک ہیں اورایک ہی رہیں گے۔اس موقع پر پشتون تحفظ موومنٹ کے مقامی رہنمازاہدخان نے پی ٹی ایم کی جانب سے جناب الطاف حسین کواے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ الطاف بھائی نے اپنے عمل سے ثابت کیاہے کہ وہ صرف مہاجروں کیلئے ہی نہیں بلکہ پشتونوں اورتمام مظلوموں کے حقوق کیلئے آواز بلندکررہے ہیں، ہم مظلوم قوموں کے حقوق کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں ۔ اس موقع پرپشتون نوجوانوں ایوب خان اور پاراچنار کے پختون نوجوان یاسر علی نے بھی اظہارخیال کرتے ہوئے جناب الطا ف حسین کویوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی اوران کی بھرپورحمایت کی ۔ آخرمیں ایم کیوایم بیلجئم کے جوائنٹ آرگنائزر فیصل رضوی نے خصوصی دعاکروائی جس میں شہداء کی مغفرت، لاپتہ ساتھیوں کی جلد ازجلد بازیابی، قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمراورقائد کی قیادت میں تحریکی جدوجہد کی کامیابی کی دعائیں کی گئیں ۔ اس موقع پر شرکاء کے لئے افطار کابھی اہتمام کیاگیاتھا۔
|
1/9/2025 5:54:09 PM
|
|