اے پی ایم ایس او کے 40ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں تقریب منعقد ہوئی
تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اکان ، یوکے یونٹ کے ذمہ داروں ، کارکنوں، خواتین اوربچوں کی شرکت
اے ایم ایس او کے یوم تاسیس کاکیگ کاٹاگیا ، کارکنوں نے ایک دوسرے کوگلے لگاکریوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی
لندن ۔۔۔ 11 جون 2018 ء
ٓآل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ( اے پی ایم ایس او ) کے 40ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں تقریب منعقد ہوئی ۔اے پی ایم ایس او کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے بذریعہ ٹیلیفون تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا ، رابطہ کمیٹی کے اکان ، ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ، یونٹ انچارجز ، یونٹوں کی کمیٹیوں کے ارکان ، کارکنوں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ جناب الطا ف حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے اے پی ایم ایس او کے قیام کے اسباب اوراس کے عوامل سے شرکاء کوآگاہ کیا۔ اس موقع پر اے ایم ایس او کے 40ویں یوم تاسیس کاکیگ کاٹاگیا اورتمام کارکنوں نے ایک دوسرے کوگلے لگاکریوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر تمام کارکنوں نے افطار بھی ساتھ کی ۔