الیکشن 2018ء نا منظور ،نامنظور ،نامنظور ۔۔۔۔۔۔بائیکاٹ ، بائیکاٹ ،بائیکاٹ
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات پر لندن سیکٹر یٹ موصول ہو نے والے پیغامات کا تیسر ا حصہ
لندن۔11جون 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کے سوشل میڈیاپر براہ راست ویڈیو اور آڈیو خطابات کا سلسلہ جاری ہے جس میں وہ ملک کی موجودہ صورتحا ل او ر تاریخی حوالے سے عوام وکارکنان کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں اس سلسلے میں عوام وکارکنان کی جانب سے قائد تحریک سے والہانہ عقیدت و محبت اوراپنے جذبات کا اظہار بھی کیاجارہا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں ۔
کراچی کے ایک بیٹے نے اپنے تاثر ات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ اسلام علیکم قائد تحریک جناب الطاف حسین نبھائی سب سے پہلے تو آپ کا بہت بہت شکریہ آپ نے ہماری بات کی تو ثیق کر دی I LOVE Uبھائی اب پتہ چلے گااور ان ضمیرفروشوں کواب ووٹ کون دے گا ۔ پانچ سال سے علاقے میں آئے تک نہیں جب سے یہ ایم این اے اور ایم پی اے بنے انہیں تو کلف لگ گیا تھا یہ علاقے میں آئیں تو عوام ان کاایسااستقبال کریں گے کہ ان کی سات نسلیں بھی یاد رکھیں گی ۔بھائی آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے یہ ملا جعلی ملا ہیں اور فتح حق کی ہوگی انشاء اللہ اور آپ کی سربراہی میں اپنی منز ل کو پائیں گے ہمیںآ پ چاہیئے ہمیں کوئی دوسرا نہیں چاہیئے یہ کم نسل لوگ تھے جنہوں نے آپ کو چھو ڑ ا یہ کم نسل لوگوں کی پہچان ہے۔ یہ ستارو ۔۔۔۔کمالو۔۔۔۔ مقبول سب کم نسل لوگ ہیں اور سب کے سب لعنت کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مہاجر قوم کو رسوا کیا ہے ، انہوں شہیدو ں کے لہو کا سودا کیا ہے۔ انہوں نے 9دسمبر کو یاد گار شہداء پر فاتحہ خوانی کیلئے آنے اورنعرے لگانی والی مہاجرخواتین کو شرپسند قراردیا اور انکے بارے میں غلیظ باتیں کہیں کہ پہلے یہ خود ان کی پھینٹی لگوائیں گے پھران کو رینجرز کے حوالے کر یں گے ۔محترم قائد آپ نے بہت اچھا کیا 2018ء کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر کے ان سب کی دکانیں بند ہوجائیں گی ا ن شاء اللہ۔ ان کو کوئی نہیں جانتا تھا سب آپ کو جانتے تھے آپ کے نام پر لو گ باہر نکلتے تھے آپ کی محبت میں صرف مہاجر قوم آپ کو دیکھتی ہے آپ کی ہر ایک آواز پر لیبک کہتی ہے مہاجر قوم، آپ مہاجر قوم کی شان ہیں، آ پ مہاجر قوم کی جان ہیں، آپ مہاجر قوم کی آن ہیں ،بالکل قائد تحریک آ پ کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر بائیکاٹ ،بائیکاٹ ،بائیکاٹ ۔۔۔۔25جولائی کوان شاء اللہ مکمل بائیکاٹ ہوگا اس روزسندھ کے شہروں میں قبر ستان جیسا سناٹا ہو گا کوئی اپنے گھروں سے نہیں نکلے گا۔
کراچی کے ایک بزرگ نے کہا کہ میرے پیارے قائدآپ نے جو کچھ بھی فرمایا وہ بالکل بجا اور حق ہے او رآپ نے جو نوجوانوں کو بتایا اس میں بھی کوی شک نہیں اور اللہ آپ کو زندگی دے آپ کو طاقت عطا فرمائے یہ تمام چیزیں لوگوں کے گوش گزار کرتے رہیں۔ بتاتے رہیں اور قائد تحریک جب آپ نے بائیکاٹ کر دیا تو اب بائیکاٹ ہی ہوگا ان شاء اللہ تعالیٰ ،بھائی مہاجر قو م آپ کی تھی آپ ہی رہی گی چاہے کتنی ہی کٹھن گھڑیا ں کیوں نہ آجائیں ہرگھڑی کے لئے تیار ہیں ۔الحمد اللہ ،اللہ تعالیٰ پر ایما ن و یقین رکھتے ہیں کہ آپ کی قیادت میں وہ وقت بہت جلد آئے گا جب ہم اپنی منز ل کو پہنچیں گے اللہ آپ کو زندگی دے ،صحت دے ،جئے الطاف جئے الطاف اور بس جئے الطاف ۔
کراچی کی ایک بلوچ بہن نے اپنے جذبات کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ ہم نے قائد تحریک کی تقر یر سنی اور ماشاء اللہ بہت مدلل تقریر کی اور جو حقائق تھے ان سے آگاہ کیا جن سے ہم بھی لاعلم تھے ۔طالب علمی کے زمانے میں ،قائد نے ایک استاد کی حیثیت سے ایک قائد کی حیثیت سے جس طرح بریف کیا ہے شاید کوئی بھی قائد اپنے کارکنوں کوبریف نہ کر سکے جن جن زیادتی کا ذکر کیا کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے اور نہ ہی اس میں کوئی جھوٹ ہے سب سچ پر مبنی ہے جو ظلم وزیادتی سندھ میں رہنے والے سندھیوں نے کیا ہے اردو بولنے والوں پر سندھ اسمبلی میں بل کو پیش کر نے کا مقصد یہ تھا کہ سندھ میں اردو بولنے والوں کا وجو د نہیں ہے اردو ایک زبان ہے، ایک ثقافت ہے ا،ردو ایک کلچر ہے اس سے یہ انکار نہیں کر سکتے کتنے لوگ ہیں جو سندھی سمجھتے ہیں بولتے ہیں بس یہی ہٹ دھرمی ہے ان جاگیر داروں او روڈیروں کے دماغ میں فرسودہ او رگندی ذہنیت کا خناس بسا ہو اہے یہ نہیں سمجھیں گے کسی غریب کا دکھ درد ،الطاف بھائی جو ایک قائد کی حیثیت سے سمجھتے ہیں وہ یہ جاگیر دار وڈیرے کبھی نہیں سمجھ پائیں گے ۔ انشاء اللہ ایک وقت آئے گا جب جیت حق کی ہوگی اور الطاف حسین کی ہوگی۔
حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی ایک بہن نے کہا کہ الطاف بھائی پہلے تو ہماری طرف سے اور تمام گھر والوں کی طرف سے آپ کو اسلام علیکم اور بہت دعائیں ابھی ہم نے آ پ کا ویڈیو خطاب سنا آپ نے بہت ہی زبردست خطاب کیا ہے اور آپ نے جو بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے تو ہمیں منظو رہے بائیکاٹ کا بالکل صحیح فیصلہ کیا آپ نے جب ہمارے ساتھ ہر طرح کی مشکلات ،ہر طرح کی پابندی، نائن زیر و بند ہے،ہمارے دفتر بند ہیں ہمارے پیارے لوگوں کو گرفتا ر کیا ہوا ہے لاپتہ کیا ہو اہے او رخاص طو ر پر سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہمار ے قائد محترم الطاف بھائی پر تقاریر ،تصاویر پرپابندی لگی ہوئی ہے تو کیسے الیکشن میں حصہ لیا جاسکتا ہے اور نہ ہی الیکشن ہوسکتا ہے سوال ہی پید ا نہیں ہوتا ہے کہ ان حالات میں الیکشن ہو آپ نے زبر دست فیصلہ کیا ہے الیکشن کا بائیکاٹ کا ہمیں یہ الیکشن منظو ر نہیں ہیں اور نہ ہی ہونگے جب تک کہ ہمارے قائد محترم پر سے یہ پابندیاں نہیں ہٹائی جائیں گی اور انشاء اللہ یہ پابندی تو ان کو ہٹانی پڑے گی آزادی تو ان کو دینی پڑے گی آپ کا یہ فیصلہ تمام کارکنان و ہمدرد خواتین کو دل سے منظو ر ہے اور آپ کا یہ فیصلہ سر آنکھوں پر ہے ہم آپ کے ساتھ ہیں ،آپ کے ساتھ رہیں گے۔۔۔جب تک زندگی ہے ہم اپنے قائد کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے قائد میں ہم ہیں او رہم میں قائد ہیں جس قائد نے یہ ایم کیوایم بنائی، اس تحریک کو چلایا یہ ایم کیوایم کسی اور کو کیسے دے دیں اس لئے ،بائیکاٹ ہے اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے تمام ساتھیوں کا بھی بہت بہت شکریہ کہ ہمارے قائد کو دن بدن ایک نئے روپ میں لاتے ہیںِ ماشااللہ قائد تحریک بہت ہنڈ سم ہیں اوران کا وزن بھی کم ہوگیا ہے اس لئے آپ لوگوں کا حق بنتا ہے کہ ہم آپ کا شکریہ ادا کریں۔ ہمارے قائد جب ویڈ یو خطاب کرتے ہیں ۔۔۔قائد ہاتھ دکھا تے ہیں دشمنوں کو تو بس ان دشمنوں کیلئے بولا جائے ۔۔اللہ ہمارے قائد کو سلامت رکھے اور کسی دشمن کی نظر نہ لگے ۔
برطانیہ مانچسٹر سے ایک نوجوان نے کہا کہ ’’عیدسے پہلے ہی ہماری عید ہوگئی‘‘’’ آپ کی جودید ہوگئی ‘‘بھائی ماشاء اللہ جس محنت ولگن سے آپ اپنا خیال رکھ رہے ہیں اور اپنا وزن کم کر رہے ہیں وہ دور نہیں جب ہم لوگوں کوبھی پیچھے چھوڑ دیں گے ۔۔۔ہم سے زیادہ آپ فٹ ہونگے ۔۔۔بہت خوشی ہوئی آپ کو دیکھ کر اور بہت خوشی ہوئی آپ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر جو آپ نے توثیق کی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی بہت شکریہ بھائی انشاء اللہ تعالیٰ قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور اس بائیکاٹ میں خود دیکھ لیں گے پاکستان کے جو سورما بنے ہوئے ہیں جلدان کو منہ کی کھانی پڑے گی ،بھائی اپنی صحت کو بہت خیال رکھیئے گا آپ ہیں تو سب کچھ ہے اور سب کچھ آپ کے دم سے ہے نہیں تو پھر کچھ بھی نہیں کوئی بھی نہیں ہے پوری ماجرقوم کوآپ جیسا رہنماء آپ جیسا قائد سوال ہی پید ا نہیں ہوتا اللہ آپ کو صحت دے ،تندرستی دے ، سلامتی دے اپنا بہت بہت خیال رکھیئے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔