APMSOکے 40ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جاری کیا جانے والا آفیشل پوسٹر
لندن ۔۔۔11 جون 2018ء
شعبہ اطلاعات کی جانب سے APMSOکے 40ویں یومِ تاسیس کے موقع پر آفیشل پوسٹر کا اجراء کیا گیا۔جس کا عنوان ہے
ہمیں منزل نہیں رہنما چاہیئے
یہ آفیشل پوسٹر APMSOکے ساتھیوں اور مہاجرہمدردوں کے دلوں کی ترجمانی کررہا ہے۔اس دیدہ زیب پوسٹر میں نوجوان طلباء کو کارواں کی شکل میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب بڑھتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔ اے پی ایم ایس او کے آفیشل پوسٹرکوعوامی سطح پر بالخصوص Millennials طلباوطالبات میں زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ اس پوسٹرکے اجراء کے بعد سے ہی ایم کیوایم انٹرنیشل سیکریٹریٹ لندن میں ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے کارکنان اور مہاجرہمدردوں کی جانب سے یوم تاسیس کے سلسلے میں ٹیلی فون کالوں ، ای میل اور فیکس کے ذریعہ تہنیتی پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے ۔
*****