Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خالد انصاری کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے ،انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی


خالد انصاری کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے ،انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/6/2018 1
خالد انصاری کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے ،انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی
 کراچی کی طرح حیدرآبادمیں بھی ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتار کیا جارہا ہے تمام صورتحال اس حقیقت کوثابت کرتی ہے کہ اس آپریشن کامقصدقیام امن نہیں بلکہ سیاسی طورپر ایم کیوایم کاخاتمہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی
 انسانی حقو ق کی تنظیمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں کے خلاف آوازبلندکریں۔ رابطہ کمیٹی
 لندن ۔۔۔ 6 جون 2018ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے کارکن خالدانصاری کی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہرمیں قتل وغارتگری کرنے والے لیاری گینگ وارکے سفاک دہشت گرد، جرائم پیشہ عناصر حتیٰ کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد کراچی میں نہ صرف آزادگھوم رہے ہیں بلکہ آزادانہ طورپراپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں جبکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کوچن چن کرگرفتارکیاجارہاہے اورانہیں لاپتہ کیاجارہا ہے ۔ ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے کارکن خالدانصاری کوبھی پیر 4جون کوگلشن اقبال کے علاقے میں وومن اسپورٹس کمپلیکس سے رینجرزاورسادہ لباس میں ملبوس سرکاری ایجنسیوں کے اہلکاروں نے حراست میں لیا۔ خالدانصاری اسپورٹس کمپلیکس میں ملازمت کرتے ہیں ، انہیں ڈیوٹی کے دوران گرفتار کرکے غائب کردیاگیا ہے ۔ دوروز گزرجانے کے باوجود اب تک انہیں کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا، ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے لیکن انہیں میڈیاپرخبروں کے ذریعے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اوران کی کردارکشی کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کی طرح حیدرآبادمیں بھی ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتار کیا جارہا ہے ۔ اسی طرح اب تک ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کوگرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے جیلوں میں قیدکردیاگیاہے جبکہ سینکڑوں کارکنان کئی کئی ماہ، کئی کئی سال سے لاپتہ ہیں جنہیں اب تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے ۔یہ تمام صورتحال اس حقیقت کوثابت کرتی ہے کہ اس آپریشن کامقصدقیام امن نہیں بلکہ سیاسی طورپر ایم کیوایم کاخاتمہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ خالد انصاری اورایم کیوایم کے دیگرتمام اسیروں کورہاکیاجائے ، لاپتہ کارکنوں کوبازیاب کیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقو ق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں کے خلاف آوازبلندکریں۔
 *****

7/18/2024 8:27:54 AM