سانحہ پکاقلعہ 1990ء کے شہدا کی 28ویں برسی اورٹیکساس میں فائرنگ سے شہید ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی گئی
لندن ۔۔۔ 28 مئی 2018ء
سانحہ پکاقلعہ 26، 27مئی 1990ء کے شہدا کی 28ویں برسی اورٹیکساس میں فائرنگ سے شہید ہونے والی کراچی کی طالبہ سبیکا شیخ کے ایصال ثواب کیلئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں گزشتہ روز قرآن خوانی کی گئی۔ قرآن خوانی میں رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان، دیگراراکین رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، چیپٹر کے ذ مہ داران اورکارکنان نے شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے بعدشہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، سانحہ پکاقلعہ کے شہداء سمیت تمام سانحات میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے تمام شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی ریاست ٹیکساس میں گزشتہ دنوں فائرنگ کے ہولناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والی سبیکاشیخ شہیدکے ایصال ثواب کے لئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی اورسبیکاشیخ شہید کوبھی خراج عقید ت پیش کیاگیا۔ اس موقع پر تحریک کی کامیابی ، قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر، لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی، اسیرکارکنوں کی رہائی ، مصیبت زدہ خاندانوں کی مشکلات کے خاتمہ ، شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبراور محترمہ یاسمین نوین کی صحتیابی کیلئے بھی دعائیں کی گئی ۔