Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں آباددیگر لسانی اکائیوں کی طرح مہاجربھی ایک حقیقت ہیں اور علیحدہ لسانی وثقافتی شناخت رکھتے ہیں ۔مصطفےٰ عزیزآبادی


 پاکستان میں آباددیگر لسانی اکائیوں کی طرح مہاجربھی ایک حقیقت ہیں اور علیحدہ لسانی وثقافتی شناخت رکھتے ہیں ۔مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 5/27/2018

پاکستان میں آباددیگر لسانی اکائیوں کی طرح مہاجربھی ایک حقیقت ہیں اور علیحدہ لسانی وثقافتی شناخت رکھتے ہیں ۔مصطفےٰ عزیزآبادی
جب دیگرقومیتوں کے لوگ اپنی اپنی لسانی وثقافتی شناخت کااظہارکرتے ہوئے بھی پاکستانی ہوسکتے ہیں تومہاجراپنی لسانی وثقافتی 
شناخت کی بات کرتے ہوئے پاکستانی کیوں نہیں ہوسکتے؟مصطفےٰ عزیزآبادی 
انسانوں کوقوموں،قبیلوں اورگروہوں میں اللہ تعالیٰ نے تقسیم کیاہے تاکہ انسانوں کی شناخت ہوسکے ، اس شناخت سے انکارکرنا
نظام قدرت سے انکارکرناہے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی 
دشمنوں کے ذہنوں پر قائدتحریک الطاف حسین کانام طاری ہے ،مخالفین بھی انہیں گالیاں دے کران کے نام کاکھارہے ہیں۔محمدسلیم
ہم پاکستان توڑنے والوں اورکوٹہ سسٹم نافذکرنے والے اورمہاجروں کاقتل عام کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں۔ محمدسلیم
علیحدہ صوبہ کاقیام مہاجروں کااولین مطالبہ ہے اوراب ہم اس مطالبہ سے دستبردارنہیں ہوں گے ۔ہاشم اعظم
ایم کیوایم یوکے مانچسٹریونٹ کے زیراہتمام منعقدہ افطارڈنر سے خطاب 
تقریب سے ایم کیوایم یوکے کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ اور ایم کیوایم مانچسٹرکے انچارج محمدحفیظ نے بھی خطاب کیا

مانچسٹر ۔۔۔ 27 مئی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاہے کہ جس طرح پاکستان میں آباددیگر نسلی ولسانی وثقافتی اکائیاں ایک حقیقت ہیں اسی طرح مہاجربھی ایک حقیقت ہیں، مہاجربھی ایک علیحدہ لسانی وثقافتی شناخت رکھتے ہیں ، اس سے انکارکرنانظام قدرت سے انکارکرناہے ۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم یوکے مانچسٹریونٹ کے زیراہتمام منعقدہ افطارڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ افطارڈنرسے ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد سلیم،ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم، جوائنٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ ، ایم کیوایم مانچسٹرکے انچارج محمدحفیظ نے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب کی نظام کے فرائض سید جواد احمدنے انجام دیے۔افطارڈنرمیں ایم کیویم یوکے کے فنانس سیکریٹری آصف سعید بھی موجود تھے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ پاکستان میں پنجابی ، پشتون، بلوچ، سندھی، سرائیکی، کشمیری، گلگتی ، بلتستانی، ہزارے وال ،پوٹھوہاری ہرقومیت کی بات کی جاتی ہے ، سرکاری سطح پر ان لسانی ونسلی اکائیوں کی ثقافت پیش کرکے ان کی شناخت کرائی جاتی ہے لیکن جب مہاجرکہتے ہیں کہ وہ ان سب لسانی اکائیوں سے الگ ہیں، ان کی ثقافت الگ ہے اوروہ ہجرت کی مناسبت سے خودکومہاجرکہتے ہیں تومہاجروں سے نفرت اورتعصب رکھنے والے عناصر مہاجرقومیت سے انکارکرتے ہیں اورمہاجروں کوکہاجاتاہے کہ وہ خود کومہاجرنہ کہیں ، پاکستانی کہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب پنجابی ، پشتون، بلوچ، سندھی، سرائیکی، کشمیری، گلگتی ، بلتستانی، ہزارے وال ،پوٹھوہاری دیگرقومیتوں کے لوگ اپنی اپنی لسانی وثقافتی شناخت کااظہارکرتے ہوئے بھی پاکستانی ہوسکتے ہیں تومہاجراپنی لسانی وثقافتی شناخت کی بات کرتے ہوئے اورخودکومہاجرکہتے ہوئے پاکستانی کیوں نہیں ہوسکتے؟ انہوں نے کہاکہ انسانوں کوقوموں،قبیلوں اورگروہوں میں اللہ تعالیٰ نے تقسیم کیاہے تاکہ انسانوں کی شناخت ہوسکے ، اس شناخت سے انکارکرنانظام قدرت سے انکارکرناہے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے قیام پاکستان کے بعد سے مختلف ادوارمیں مہاجروں کے ساتھ زندگی کے دیگرشعبوں میں ہونے والی ناانصافیوں، زیادتیوں اورحق تلفیوں کی تفصیلات بیان کیں۔انہوں نے کہاکہ ہردور میں مہاجروں کوان کے جائزحقوق سے محروم کیاگیاہے اورحقوق کامطالبہ کرنے پران پر مظالم کے پہاڑتوڑے گئے ہیں اوران کاقتل عام کیاگیاہے۔انہوں نے بینظیربھٹوکے دورحکومت میں حیدرآبادکے پکاقلعہ میں 26 اور27مئی 1990ء کو کئے جانے والے آپریشن اورمہاجرنوجوانوں،بزرگوں اورخواتین کے قتل عام کے سانحہ کابھی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہردورمیں مہاجروں کاقتل عام کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھٹوکے دورمیں کوٹہ سسٹم نافذ کیاگیاجوآج تک رائج ہے ، آج بھی ملک پر پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اورمہاجروں پر سرکاری ملازمتوں کے دروازے آج بھی بندہیں،مہاجروں نے سندھ میں علیحدہ صوبہ کامطالبہ کیاہے توپیپلزپارٹی کے متعصب عناصر مہاجروں پرلعنت بھیج رہے ہیں اورمہاجروں کوگالیاں دے رہے ہیں، دوسری جانب مہاجروں کی واحد آوازایم کیوایم کوریاستی طاقت سے کچلنے کے لئے آپریشن کیاجارہاہے، مہاجروں کے قائدالطاف حسین کی تقریرپر پابندی عائد کردی گئی ہے ، مہاجرنوجوانوں کاماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے، انہیں جیلوں میں ڈالاجارہاہے اور لاپتہ کیاجارہاہے، پاکستان میں مہاجروں کوانصاف دینے والاکوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بہت سے عناصر قائدتحریک الطاف حسین کوموجودہ صورتحال کا ذمہ دارقراردیتے ہیں جو سراسر زیادتی اورحقائق کومسخ کرناہے۔ انہوں نے سوال کیاکہ مہاجروں پرمظالم توقیام پاکستان کے بعد سے ہورہے ہیں قائدتحریک الطا ف حسین سے پہلے بھی 60، اور70ء کی دہائی میں مہاجروں کاقتل عام کیااوران کی حق تلفیاں کی جاتی رہی ہیں جواس بات کاثبوت ہیں کہ مہاجروں کے دشمن عناصر شروع ہی سے مہاجروں کوکچلنے کے درپے ہیں۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد سلیم نے اپنے خطاب میں کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے مہاجرقوم کے لئے قربانیاں دیں، ان کے بھائی اوربھتیجے کوشہیدکردیاگیا، پوراخاندان اجڑگیا اورآج بھی انکے خاندان کے افرادسرکاری ایجنسیوں کے ہاتھوں لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں کے دشمنوں کے ذہنوں پر قائدتحریک الطاف حسین کانام طاری ہے ،مخالفین بھی انہیں گالیاں دے کران کے نام کاکھارہے ہیں۔ انہوں نے مہاجروں پرلعنت بھیجنے پر وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان توڑنے والوں اورکوٹہ سسٹم نافذکرنے والے اورمہاجروں کاقتل عام کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں۔ ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے مہاجروں کے دشمن عناصر اب چاہے کیساہی ظلم کرلیں اورکیسے ہی ہتھکنڈے کیوں نہ اختیاکرلیں، علیحدہ صوبہ کاقیام مہاجروں کااولین مطالبہ ہے اوراب ہم اس مطالبہ سے دستبردارنہیں ہوں گے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مہاجروں کے بارے میں دیے گئے بیان کی بھی شدیدمذمت کی ۔ 

*****



















7/18/2024 8:20:44 AM