آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل درانی کا عمل ملک اورقوم سے کھلی غداری ہے، ڈاکٹرندیم احسان، کنوینر ایم کیوایم
آئی ایس آئی اور را کے سابق سربراہان کی مشترکہ کتاب کا آنا کیا پاکستان زندہ باد کے مترادف ہے؟ڈاکٹرندیم احسان
اگر یہ عمل پاکستان زندہ باد کے بجائے مردہ باد کے نعرے کے مترادف ہے تو پھر فوری طور
پر جنرل اسد درانی کو سخت ترین سزا دی جائے، ڈاکٹرندیم احسان
لندن۔۔۔25، مئی2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل اسد درانی اوربھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اجیت سنگھ دلت کی مشترکہ کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا یہ عمل ملک اورقوم سے کھلی غداری ہے ۔ ایک بیان میں ڈاکٹر ندیم احسان نے سوال کیا کہ آئی ایس آئی اور را کے سابق سربراہان کی مشترکہ کتاب کا آنا کیاپاکستان زندہ باد کے مترادف ہے؟ انہوں نے کہاکہ اگر یہ عمل پاکستان زندہ باد کے بجائے مردہ باد کے نعرے کے مترادف ہے تو پھر فوری طورپر جنرل (ر) اسد درانی کو گرفتارکرکے پاکستان کے آئین اورقانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے ۔
*****