Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلزپارٹی کی نسل پرست حکومت نے پکاقلعہ کے مکینوں پر چنگیزی مظالم ڈھائے ،الطاف حسین


پیپلزپارٹی کی نسل پرست حکومت نے پکاقلعہ کے مکینوں پر چنگیزی مظالم ڈھائے ،الطاف حسین
 Posted on: 5/25/2018
ایم کیوایم، شہیدوں کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دے گی، قائدتحریک الطاف حسین
پیپلزپارٹی کی نسل پرست حکومت نے پکاقلعہ کے مکینوں پر چنگیزی مظالم ڈھائے ،الطاف حسین
قرآن مجید سروں پر اٹھائے فریادیں کرنے والی مہاجرخواتین کوگولیاں مارکر شہیدکردیا، الطاف حسین
مہاجروں کے قتل میں ملوث پیپلزپارٹی کے دہشت گردوں پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا، الطاف حسین
سانحہ پکا قلعہ کے شہداء کی 28 ویں برسی کے موقع پرقائد تحریک الطاف حسین کا بیان 

لندن۔۔۔25، مئی2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے سانحہ پکا قلعہ حیدرآبادکے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم، شہیدوں کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ سانحہ پکا قلعہ کے شہداء کی 28 ویں برسی کے موقع پراپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 26/27 مئی 1990ء کو پیپلزپارٹی کی متعصب اورنسل پرست حکومت نے پکاقلعہ کے مکینوں پر یزیدی اور چنگیزی مظالم ڈھائے ،بے گناہ مہاجربزرگوں اورنوجوانوں کو خاک وخون میں نہلایا، آپریشن کی آڑ میں پکا قلعہ کے مکینوں کا پانی ، بجلی اور ٹیلی فون لائن منقطع کردی اور جب قرآن مجید سروں پر اٹھائے مہاجرخواتین نے یزیدی مظالم بند کرنے کی فریادیں کیں تو پولیس کی وردی میں پیپلزپارٹی کے بدنام زمانہ جرائم پیشہ دہشتگردوں نے ان پرامن مہاجرخواتین پر اندھادھند گولیاں برساکر انہیں شہید کردیا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ پکاقلعہ کے بے گناہ شہیدوں کا لہوہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور بے گناہ مہاجروں کے قتل میں ملوث پیپلزپارٹی کے دہشت گردوں پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ پکا قلعہ کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور شہداء کے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔ (آمین)


1/9/2025 5:57:10 PM