سبیکا عزیز کی شہادت نہ صرف انکے خاندان بلکہ ہم سب کیلئے نہایت دکھ اورصدمہ کاباعث ہے ۔ڈاکٹرندیم احسان
سبیکا عزیزکی شہادت پران کے پورے خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان اوراراکین رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت
لندن ۔۔۔ 21 مئی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان اوراراکین رابطہ کمیٹی نے ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی کراچی کی طالبہ سبیکا عزیز کے والد عزیزشیخ اوران کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ سبیکا عزیز کی شہادت یقیناًنہ صرف ان کے پورے خاندان بلکہ ہم سب کیلئے نہایت دکھ اورصدمہ کاباعث ہے ۔اس سانحہ پر ایم کیوایم کے تمام کارکنان کوبھی بہت دکھ ہے اور سبیکا عزیزکی شہادت پران کے پورے خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سبیکا عزیزشہید کی مغفرت فرمائے،ان کو شہادت کادرجہ عطاکرے اورتمام اہل خانہ کواس ناقابل تلافی نقصان اور صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرجمیل عطاکرے۔
*****