Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمدشہید کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کوگرفتار کرکے سزادی جائے ۔ الطاف حسین


ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمدشہید کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کوگرفتار کرکے سزادی جائے ۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/3/2018 1
ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمدشہید کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کوگرفتار کرکے سزادی جائے ۔ الطاف حسین
سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آفتاب شہید کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کااعلان کیالیکن انہوں نے پلٹ کرخبرتک نہ لی
دوسال گزرجانے کے باوجود آفتاب احمدشہید کی بوڑھی ماں، بیوہ اورمعصوم بچے آج بھی انصاف کے منتظرہیں
تمام تر ثبوت وشواہد موجود ہونے کے باوجود آفتاب شہید کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرزافسروں اوراہلکاروں کوقانون
کے کٹہرے میں کھڑاکیوں نہیں کیاگیا؟ الطاف حسین
آفتاب شہید اوردیگرشہداکے اہل خانہ منتظرہیں کہ جنرل قمرباجوہ نقیب محسود کی طرح انہیں انصاف دلانے کیلئے کیاکرتے ہیں 
ہم آفتاب شہید اورتمام شہداکے لواحقین کو انصاف دلانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ الطاف حسین
آفتاب احمدشہید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔قائدتحریک الطاف حسین کاخراج عقیدت، شہید کے لواحقین سے اظہارتعزیت
لندن ۔۔۔ 3 مئی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمدشہید کی دوسری برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اورکہاکہ ہے آفتاب احمدشہید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔آفتاب احمدشہید کی دوسری برسی پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آفتاب احمد شہید کویکم مئی 2016ء کو رینجرزنے ان کے گھرسے حراست میں لیاتھااوردور وز تک انہیں حراست میں بے انتہاتشددکیاگیااوراسی تشددکے ذریعے آفتاب احمدکوماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل کورینجرزنے ’’ حرکت قلب بندہونے کانتیجہ ‘‘ قراردیاتھالیکن جب آفتاب احمدشہیدکی وڈیواورتصاویرسوشل میڈیااورپھرالیکٹرانک میڈیاکے ذریعے سامنے آئیں تونہ صرف دنیانے اس کو ماورائے عدالت قتل قراردیابلکہ حکومت اوراس وقت کے ڈی جی رینجرزکوبھی یہ تسلیم کرناپڑاکہ آفتاب احمدشہیدپررینجرزکی حراست کے دوران تشددکیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آفتاب احمدشہید کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کااعلان کیاتھالیکن جنرل راحیل شریف نے اس اعلان کے بعد پلٹ کرخبرتک نہ لی اور آج دوسال گزرجانے کے باوجود آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو گرفتارنہیں کیا جاسکااورآفتاب شہید کی بوڑھی ماں، بیوہ اورمعصوم بچے آج بھی انصاف کے منتظرہیں۔ جناب الطاف حسین نے سوال کیاکہ کیا آفتاب احمد شہید پاکستان کا شہری نہیں تھا؟کیااس کوحراست میں تشددکرکے قتل کرنے والے رینجرز اہلکاروں اورافسروں پر پاکستان کاقانون لاگونہیں ہوتا؟ تمام تر حقائق واضح ہونے اور ثبوت وشواہد موجود ہونے کے باوجود آفتاب احمدشہید کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز افسروں اور اہلکاروں کوقانون کے کٹہرے میں کھڑاکیوں نہیں کیاگیا؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے جس طرح نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں انصاف فراہم کرنے کااعلان کیاتھا اسی طرح آفتاب شہید اورماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے دیگرشہداکے اہل خانہ بھی اس بات کے منتظرہیں کہ آرمی چیف انہیں انصاف دلانے کیلئے کیاکرتے ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے مطالبہ کیا کہ آفتاب احمدشہید دیگرشہداکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کوگرفتارکیاجائے ، ان پر قتل کامقدمہ چلایاجائے اور قانون کے تحت سزادی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے آفتاب احمدشہید کی دوسری برسی پرانہیں اورتمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ آفتاب شہید سمیت تمام شہداکے درجات بلندکرے اورانہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ انہوں نے آفتاب شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں اورایم کیوایم کاایک ایک سچاکارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے اورہم آپ اورتمام شہداکے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 
*****


1/9/2025 11:40:35 PM