Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین کی پشتون کونسل کینیڈاکے سینئر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو


ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین کی پشتون کونسل کینیڈاکے سینئر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو
 Posted on: 4/27/2018

ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین کی پشتون کونسل کینیڈاکے سینئر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو
پشتونوں، مہاجروں اور دیگرمظلوم قومیتوں کے خلاف جاری جبروستم اورپشتون تحفظ موومنٹ کی تحریک کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال 
ان رہنماؤں میں پشتون کونسل کینیڈا کے سرپر ست پروفیسر سراج خان ، ہیومن لائر ز فورم کے صدرجہانگیر بخاری اور پشتون کونسل کے بورڈآف ڈائر یکٹر جاوید خان یوسف زئی شامل تھے
اپنے جائزحقوق کیلئے آوازاٹھانے والوں کوریاستی طاقت سے دبانے کاطرزعمل کسی بھی طرح مناسب نہیں۔ الطاف حسین
پشتون رہنماؤں نے جناب الطاف حسین کی جانب سے پشتونوں کی بھر پور حمایت اور اظہار یکجہتی کی کاوشوں کو سراہا
مظلوم قومیتوں کا باہمی اتحاد اور حقوق کی مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پشتون رہنماؤں کااظہارخیال

لندن۔۔ 27اپریل 2018ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں پشتون کونسل کینیڈاکے سینئر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگوکی اور ان سے پشتونوں، مہاجروں اور دیگرمحروم ومظلوم قومیتوں کے خلاف جاری جبروستم اورپشتون تحفظ موومنٹ کی حالیہ تحریک کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ان رہنماؤں میں پشتون کونسل کینیڈا کے روح رواں و سرپر ست پروفیسر سراج خان ، کینیڈا ہیومن لائر ز فورم کے صدرجہانگیر بخاری اور سوات سے تعلق رکھنے والے پشتون کونسل کے بورڈآف ڈائر یکٹر جاوید خان یوسف زئی شامل تھے ۔جناب الطاف حسین نے پشتون رہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہ پشتونوں سمیت تمام مظلوم قومیتوں کااحترام کرتے ہیں اوریہ سمجھتے ہیں کہ تمام مظلوم قومیتوں کو برابرکاشہری سمجھتے ہوئے انہیں ان کے مساوی حقوق دیے جانے چاہئیں اورسب کے ساتھ مساوی سلوک کیاجاناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ اپنے جائزحقوق کے لئے آوازاٹھانے والوں کوریاستی طاقت سے دبانے کاطرزعمل کسی بھی طرح مناسب نہیں۔ پشتون رہنماؤں نے جناب الطاف حسین کی جانب سے پشتونوں کی بھر پور حمایت اور اظہار یکجہتی کی کاوشوں کو سراہااورمظلوم قومیتوں کے باہمی اتحاد اور حقوق کی مشترکہ جدوجہد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔دونوں جانب سے متحدہو کر پرامن جدوجہد کو جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔ اس موقع پر پشتون رہنماؤ ں نے جناب الطاف حسین سے پشتون تحفظ موومنٹ کے کراچی میں ہونے والے جلسے کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا اوراس سلسلے میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔یہ ٹیلی فونک گفتگو انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور پشتون رہنماؤں نے جناب الطاف حسین کی جانب سے خیر سگالی کے جذبات کونہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔
*****


7/18/2024 10:24:29 AM