یہ بات مشاہدے میں آرہی ہے کہ مختلف سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ گروپس کے ذریعہ بابائے مہاجرقوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیم اور درس کے خلاف من گھڑت باتیں پھیلاکراورخودساختہ ہدایات جاری کرکے وفاپرست کارکنان کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لہٰذا رابطہ کمیٹی کی جانب سے
پاکستان میں مقیم تمام وفاپرست ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ:
* وہ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی تنظیمی پالیسی اورہدایات پر سختی سے عمل کریں اور وفاپرست کارکنان وعوام کو گمراہ کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے تنظیمی نظم وضبط اور اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کریں۔
* تمام وفاپرست ذمہ داران اورکارکنان کو واضح کیا جاتا ہے کہ مرکز کی جانب سے سوشل میڈیا پر کوئی آفیشل گروپ نہیں ہے۔
* وفاپرست ذمہ داران اورکارکنان پاکستان میں ازخود بنائے گئے تمام واٹس ایپ گروپ فوری طورپرختم کردیں اور جن واٹس ایپ گروپس میں وہ شامل ہیں یا شامل کیے گئے ہیں ان گروپوں سے فوری طورپر خود کو الگ کرلیں اورکسی بھی واٹس ایپ گروپ کا حصہ نہ بنیں۔
* تمام وفاپرست ذمہ داران اورکارکنان اپنے اپنے زون ، سیکٹر اور یونٹ کے ان ساتھیوں سے واٹس ایپ ،فیس ٹائم یا کسی اور محفوظ App (ایپ)کے ذریعہ آپس میں ون ٹوون رابطے میں رہیں جنہیں وہ اچھی طرح جانتے ہوں اورانہیں یقین ہو کہ یہ وفاپرست ساتھی ہیں ۔
* قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بیانات، خطابات یا آڈیو، وڈیوپیغامات یاکارکنان وعوام کیلئے تنظیم کی ہدایات براہ راست ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے رابطہ کمیٹی کے اراکین کی جانب سے جاری کی جاتی رہیں گی۔ تمام وفاپرست ذمہ داران اورکارکنان انہیں علاقائی سطح پر انفرادی طورپروفاپرست ساتھیوں سے شیئر کریں اور علاقائی سطح پر یا رابطہ کمیٹی کے اراکین کا نام استعمال کرکے دی جانے والی کسی بھی ہدایت پر ہرگز عمل نہ کریں۔
* نیز اوورسیز یونٹوں کے تمام ذمہ داران اورکارکنان کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پاکستان میں کسی بھی سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ گروپس سے اپنے آپ کو فوری طورپرعلیحدہ کرلیں اور انفرادی طورپرپاکستان میں موجود صرف ان ساتھیوں سے رابطے میں رہیں جن کے بارے میں انہیں یقین ہوکہ وہ وفاپرست ساتھی ہیں۔
رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن
26 ، اپریل2018ء