اللہ تعالیٰ محترمہ کلثوم نواز کوصحت کاملہ عطافرمائے۔ الطاف حسین
محترمہ کلثوم نوازکی صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں ،ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں سے بھی اپیل کرتاہوں کہ
وہ محترمہ کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعاکریں۔ الطا ف حسین
تمام لوگوں کوچاہیے کہ وہ سیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کرمحترمہ کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے دعاکریں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 20 اپریل 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدالطاف حسین نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی علالت پر سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ محترمہ کلثوم نواز کوصحت کاملہ عطافرمائے اوران کی عمردراز فرمائے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میں محترمہ کلثوم نوازکی صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں اور ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ محترمہ کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ کلثوم نواز بسترعلالت پر ہیں لہٰذاتمام لوگوں کوچاہیے کہ وہ انسانیت کے ناطے تمام ترسیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کران کی صحتیابی کے لئے دعاکریں۔
*****