ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے کارکن مجید خان کی شہادت پر بانی وقائد الطاف حسین کا اظہا ر افسوس
مجید خان کی شہادت پر مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے بانی وقائد الطاف حسین
لندن۔۔۔19اپریل 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ جوہانسبرگ چیپٹر کے سینئر کارکن مجید خان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے مجیدخان شہید کے تمام سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدرد ی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجید خان کی شہادت پر مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے، آپ صبر کریں اوراللہ تعالیٰ کے انصاف پر یقین رکھیں، دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مجید خان شہید کی مغفرت فرمائے ،شہیدکو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تما م سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔آمین
*****