ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ جوہانسبرگ چیپٹر کے سینئر کارکن مجیدخان کے بہیمانہ قتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
مجیدخان شہید کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کرائی جائے اورقاتلوں کوگرفتارکیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی
مجیدخان شہیدکے اہل خانہ سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت
لندن۔۔۔19اپریل 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ جوہانسبرگ چیپٹر کے سینئر کارکن مجیدخان کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مجیدخان بدھ کی شام اپنی گاڑی میں فیکٹری سے گھر واپس جارہے تھے کہ پریٹوریاجاتے ہوئے موٹروے پرنامعلوم مسلح افرادنے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی شہید ہوگئے ۔ مجید خان شہید کے اہل خانہ جوہانسبرگ ہی میں مقیم ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مجیدخان کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے اورمقامی پولیس وانتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ مجیدخان شہید کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کرائی جائے اورقاتلوں کو گرفتارکیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے مجیدخان شہیدکے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مجید خان شہیدکی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے۔
*****