مہاجروں پر ریاستی مظالم بند کئے جائیں۔ سولی ماپیلا، فرسٹ ڈپٹی جنرل سیکریٹری ساؤتھ افریقہ کمیونسٹ پارٹی
جوہانسبرگ۔۔۔15، اپریل2018ء
ساؤتھ افریقہ کمیونسٹ پارٹی کے فرسٹ ڈپٹی جنرل سیکریٹری سولی ماپیلا) Mr. Solly Mapaila (نے پاکستان میں مہاجروں پر ہونے والے غیرانسانی مظالم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مہاجروں پر ریاستی مظالم بند کئے جائیں۔ انہوں نے یہ مطالبہ ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے تحت جوہانسبرگ میں ایم کیوایم کے 34 ویںیوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سولی ماپیلا نے کہاکہ ہم ہرطرح کے ریاستی جبر اورانسانی حقوق کے خلاف ہیں، ہم مہاجروں اورانکی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کے ساتھ ریاست کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انکی جماعت کی تمام ترہمدردیاں اور تعاون ایم کیوایم کے ساتھ ہے اور وہ مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ہرسطح پر آواز بلندکرتے رہیں گے ۔ سولی ماپیلا نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تحریر، تقریر اور تصویرنشروشائع کرنے پرعائد غیرآئینی اورغیرقانونی پابندی ختم کی جائے۔
*****