معروف صحافی وتجزیہ نگار سید انصار نقوی کی والدہ محترمہ امت الکنیز کے انتقال پررابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
لندن۔۔۔10 ، اپریل2018ء
متحدہ قومی موومنٹ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان اور رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین نے معروف صحافی وتجزیہ نگار سید انصار نقوی کی والدہ محترمہ امت الکنیزکے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں اراکین رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)
*****