Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

روزنامہ امن کراچی کے خلاف مقدمہ صحافتی آزادی کے صریحاًخلاف ورز ی ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان


روزنامہ امن کراچی کے خلاف مقدمہ صحافتی آزادی کے صریحاًخلاف ورز ی ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 4/9/2018 1
روزنامہ امن کراچی کے خلاف مقدمہ صحافتی آزادی کے صریحاًخلاف ورز ی ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان 
روزنامہ امن کوانتقام کانشانہ بنایاجارہاہے اوراس طرح آزادی صحافت کاگلاگھونٹاجارہاہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان
قائدتحریک الطاف حسین کے بیانات کی نشرواشاعت پرعائدپابندی آئین کے تحت بنیادی حقوق کے سراسر خلاف ہے 
روزنامہ امن کے خلاف مقدمہ ختم کیا جائے اورمیڈیاپرقدغن لگانے کا سلسلہ بند کیاجائے۔ ڈاکٹرندیم احسان

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے روزنامہ امن کراچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی شدیدمذمت کی ہے اوراسے صحافتی آزادی کے صریحاًخلاف ورزی قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ روزنامہ امن کراچی اوراس کے مدیرکے خلاف محض اس بنیاد پر مقدمہ درج کیاگیا ہے کہ روزنامہ امن نے قائدتحریک الطاف حسین کابیان شائع کیاہے اوراس کے لئے لاہورہائیکورٹ کے حکم کاحوالہ دیاگیاہے ۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ لاہورہائیکورٹ کی جانب سے یہ حکم بھی محض چھ ماہ کے لئے تھاجسے اب دوسال سے زائدکاعرصہ گزرچکاہے لیکن روزنامہ امن کوانتقام کانشانہ بنایاجارہاہے اوراس طرح آزادی صحافت کاگلاگھونٹاجارہاہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ یہ انتہائی شرمناک امرہے کہ سیاستدانوں، ججوں، صحافیوں اوردیگرمخالفین کوکھلی کھلی گالیاں دینے والوں کوتوہرطرح کی آزادی ہے لیکن مہاجروں کے لئے حقوق کامطالبہ کرنے والے قائدتحریک الطاف حسین پر میڈیاپرپابندی عائد ہے جوآئین کے تحت بنیادی حقوق کے سراسر خلاف ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے مطالبہ کیاکہ روزنامہ امن کے خلاف مقدمہ ختم کیا جائے اورمیڈیاپرقدغن لگانے کا سلسلہ بند کیاجائے۔ 

*****

1/9/2025 11:36:18 PM