Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیلئے گیس کی عدم فراہمی کاجواز کھوکھلا ہے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


 کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیلئے گیس کی عدم فراہمی کاجواز کھوکھلا ہے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 3/30/2018

کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیلئے گیس کی عدم فراہمی کاجواز کھوکھلا ہے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کے لئے حکومت سندھ کی بے حسی اس کی کراچی دشمن پالیسی اورذہنیت کی مظہرہے ۔ رابطہ کمیٹی
وفاقی حکومت کراچی میں لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کے لئے فوری مداخلت کرے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ

لندن ۔۔۔ 30 مارچ 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ کراچی میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر صوبائی حکومت کی بے حسی قابل مذمت ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی ایک بارپھر کے الیکٹرک نے بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے اوراس کے لئے گیس کی فراہمی میں کمی کوجواز بنایاجارہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے مستقل شہری توکے الیکٹرک بھاری بھاری بل بھی اداکررہے ہیں جبکہ کراچی میں قائم غیرقانونی آبادیوں میں استعمال ہونے والی بجلی کی کوئی روک تھام نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی ملک کو70فیصداورصوبہ سندھ کو90فیصدریونیودیتاہے لیکن کراچی کواس کی ضرورت کے مطابق بجلی تک فراہم نہیں کی جارہی ہے ا ور حکومت سندھ لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کے لئے کوئی کردارادانہیں کررہی ہے ۔ حکومت سندھ کی یہ بے حسی اس کی کراچی دشمن پالیسی اورذہنیت کی مظہرہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کے لئے فوری مداخلت کی جائے اورکراچی کے شہریوں کولوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے ۔ 

*****


1/9/2025 11:51:16 PM