Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی ، حیدرآباداورسندھ کے دیگرشہربے بسی کی تصویربنے ہوئے ہیں حیدرآبادمیں شہریوں کوگندے اوربدبودارپانی کی فراہمی قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


کراچی ، حیدرآباداورسندھ کے دیگرشہربے بسی کی تصویربنے ہوئے ہیں حیدرآبادمیں شہریوں کوگندے اوربدبودارپانی کی فراہمی قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 3/29/2018

حیدرآبادمیں شہریوں کوگندے اوربدبودارپانی کی فراہمی قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
پیپلزپارٹی کی متعصب صوبائی حکومت نے کراچی کوکھنڈربنادیاہے ،حیدرآباد کے شہر ی صاف پانی تک سے محروم ہوگئے ہیں 
ایم کیوایم کی سابقہ ضلعی حکومت نے جوٹریٹمنٹ پلانٹ لگایاتھا،پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے اس کوبھی تباہ کر دیاہے ۔ رابطہ کمیٹی
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں کے تمام مالی وانتظامی اختیارات اختیارات چھین لئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی
پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ہے اوراس کے بجائے وسائل کی لوٹ ماراورکرپشن میں مصروف ہے، 
کراچی ، حیدرآباداورسندھ کے دیگرشہربے بسی کی تصویربنے ہوئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اوربلاول زرداری اپنی حکومت کے کارنامے اورکارکردگی بیان کررہے ہیں جو نہایت شرمناک ہے ۔رابطہ کمیٹی

لندن ۔۔۔ 29 مارچ 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآبادمیں شہریوں کوگندااوربدبودارپانی فراہم کئے جانے کی سخت مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے گزشتہ دس سال سے سندھ پر حکومت کررہی ہے لیکن صورتحال یہ ہے کہ دیہی سندھ کی نمائندگی کرنے والی پیپلزپارٹی کی متعصب صوبائی حکومت نے سندھ کے شہروں کومکمل طورپرتباہ کر کے رکھ دیاہے ۔اس نے کراچی کوکھنڈربنادیاہے جبکہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے شہر ی صاف پانی تک سے محروم ہوگئے ہیں، آج حیدرآبادکوجوپانی فراہم کیاجارہاہے اس میں سیوریج کاپانی شامل ہے اوراس گندے پانی کے سبب شہریوں میں طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں اوروہ بیماریوں میں مبتلاہوکراپنی زندگیوں سے ہاتھ دھورہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہرمیں سیوریج کا نظام بھی تگ تباہ ہوچکاہے، ایم کیوایم کی سابقہ ضلعی حکومت نے شہرمیں سیوریج کے نظام کی بہتری کے لئے جوٹریٹمنٹ پلانٹ لگایاتھا،پیپلزپارٹی کی متعصب صوبائی حکومت نے اس کوبھی تباہ کرکے رکھ دیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے صوبہ کے تمام بلدیاتی اداروں کے بنیادی مالی وانتظامی اختیارات حتیٰ کہ پانی کی فراہمی ،نکاسی آب اورصحت وصفائی تک کے اختیارات چھین کر اپنے پاس رکھ لئے ہیں، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو عضوئے معطل بناکررکھ دیاہے اوروہ خودبھی ان مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ہے اوراس کے بجائے وسائل کی لوٹ ماراورکرپشن میں مصروف ہے، آج کراچی ، حیدرآباداورسندھ کے دیگرشہربے بسی کی تصویربنے ہوئے ہیں،دوسری جانب سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اورپیپلزپارٹی کے چیئرپرسن بلاول زرداری اپنی حکومت کے کارنامے اورکارکردگی بیان کررہے ہیں جو نہایت ہی شرمناک ہے ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ حیدرآبادمیں پانی کی فراہمی کے نظام کوفی الفوربہتربنایاجائے اورشہریوں کوصاف پانی فراہم کیاجائے ۔ 

*****


1/9/2025 11:50:10 PM