ایم کیوایم امریکہ واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کے زیراہتمام ایم کیوایم کا 34 واں یوم تاسیس بھرپوراندازمیں منایاگیا
ورجینیا کے مقامی ہوٹل میں شانداراجتماع منعقد کیاگیا ،ذمہ داروں ،کارکنوں اورہمدردوں کی بڑی تعداد میں شرکت
قائدتحریک الطاف حسین تمام تر نامساعد حالات کے باوجودمہاجروں اوردیگرعوام کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں۔ عدنان نقوی
تحریکی جدوجہد کی کامیابی اوراپنی آئندہ نسلوں کے بہترمسقتبل کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں۔ عدنان نقوی
تمام تر آزمائشوں اورامتحانات کامقابلہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اتحادویگانگت کامظاہرہ کیاجائے۔مطلوب زیدی
امریکہ میں موجود تحریک کے کارکنان قائدتحریک الطاف حسین کی قیاد ت میں متحد ہیں ۔طلحہ عباسی
ایم کیوایم امریکہ واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کے زیراہتمام ورجینیا میں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب
لاس اینجلس ۔۔۔ 28 مارچ 2018ء
ایم کیوایم امریکہ واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کے زیراہتمام ایم کیوایم کا 34 واں یوم تاسیس بھرپوراندازمیں منایاگیا۔ اس سلسلے میں ریاست ورجینیا کے ایک مقامی ہوٹل میں شانداراجتماع منعقد کیاگیاجس میں مرکزی ذمہ داروں اورکارکنوں سمیت نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجتماع کے سلسلے میں مقامی ہوٹل کے ہال کوایم کیوایم کے پرچموں، بینروں، پرچمی رنگ کی خوبصورت لائٹوں اورایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے بڑے بڑے پورٹریٹ سے سجایاگیاتھا۔ یوم تاسیس کایہ اجتماع یوم عزم وفاکے طورپرمنایاگیا۔ ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن اور ایم کیو ایم امریکہ کے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر عدنان نقوی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کا34واں یوم تاسیس ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب چاروں جانب سے ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کابازارگرم ہے ، مہاجردشمن قوتیں مہاجروں کے حقوق کی جدوجہدکی اس واحدآوازکودبانے اور ختم کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔ ایسے میں قائدتحریک الطاف حسین واحدرہنماہیں جوتمام ترسازشوں اورنامساعد حالات کے باوجودمہاجروں سمیت تمام محروم ومظلوم عوام کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت کاتقاضہ ہے کہ تحریک کے تمام کارکنان اورہمدردعوام تمام ترمصلحتوں کوبالائے طاق رکھ کرتحریکی جدوجہد کی کامیابی اوراپنی آئندہ نسلوں کے بہترمسقتبل کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کے ہاتھ مضبوط کریں۔انہوں نے کہاکہ اتحاد ویکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے ،اتنی پہلے کبھی نہ تھی ۔ انہوں نے کارکنوں سمیت تمام حاظرین کویوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی اورشاندارپروگرام کے انعقادپر واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ ایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر مطلوب زیدی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام تر آزمائشوں اورامتحانات کامقابلہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اتحادویگانگت کامظاہرہ کیاجائے اوربے لوث ہوکر تحریک کے مشن ومقصدکے حصول کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایم کیوایم امریکہ کے کارکنوں کاجذبہ قابل تحسین ہے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم واشنگٹن ڈی سی کے چیپٹرانچارج طلحہ عباسی نے اجتماع کے شرکاء کاخیرمقدم کیااور ان کاشکریہ اداکیا۔ طلحہ عباسی نے اپنے خطاب میں کہاکہ امریکہ میں موجود تحریک کے کارکنان قائدتحریک الطاف حسین کی قیاد ت میں متحد ہیں ، انہوں نے ہرمشکل وقت میں قائدتحریک کا ساتھ دیا اورآج بھی وہ قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں تحریک کا پیغام پھیلانے اور مہاجروں پرہونے والے مظالم سے دنیاکوآگاہ کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے یوم تاسیس کے حوالے سے اپنی نظم بھی پیش کی ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے سابق رکن توصیف یارخان نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین سے وفاداری تحریک اورقوم سے وفاداری کا لازمی جزو ہے۔انہوں نے مہاجروں کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کی مذمت کی اوران مظالم کے خلاف جدوجہد کو تیز کرنے کی ضرورت پرذوردیا۔ اجتماع سے اپنے خطاب میں معروف پروفیسر ڈاکٹر فرقان سمیع نے ایم کیوایم کی جدوجہدکی بھرپورحمایت کرتے ہوئے اس جدوجہدمیں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہید وفاڈاکٹرپروفیسرحسن ظفر عارف اورتمام شہید وں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ایم کیوایم واشنگٹن ڈی سی کی کمیٹی کے رکن شکیل الدین نے اجتماع سے اپنے خطاب میں لندن میں قائدتحریک الطا ف حسین سے اپنی ملاقات کی رودادپیش کی اورکہاکہ قائدتحریک الطاف حسین تحریک اورقوم کے لئے رات دن جدوجہد میں مصروف ہیں جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ واشنگٹن کمیٹی کے رکن سید حفیظ الحق نے یوم تاسیس کے حوالے سے خصوصی نظم پیش کی ۔ اجتماع کی نظامت کے فرائض سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محفوظ حیدری اورواشنگٹن کمیٹی کے رکن فیصل عثمانی نے انجام دیے ۔ اس موقع پر نامورمقامی گلوکار عامر اشرف نے خوبصورت تنظیمی نغموں سے حاظرین کومحظوظ کیا۔ اس موقع پر یوم تاسیس کاکیک بھی کاٹاگیا، کارکنوں، خواتین اوربچوں نے ملکرایم کیوایم کاترانہ گایا۔