ایم کیوایم امریکہ لاس اینجلس چیپٹرکے زیراہتمام ایم کیوایم کا34 واں یوم تاسیس منایاگیا
ایم کیوایم امریکہ کے ذمہ داروں، کارکنوں اورہمدردوں کی بڑی تعدادمیں شرکت
بچوں نے ایم کیوایم کاتنظیمی نغمہ پیش کیا ، بانی وقائد الطاف حسین کی جدوجہدکے بارے میں دستاویزی فلم پیش کی گئی
ایم کیوایم امریکہ لاس اینجلس چیپٹرکے زیراہتمام ایم کیوایم کا34 واں یوم تاسیس یوم عزم وفا کے طورپر منایاگیا۔ اس سلسلے میں ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مقامی ہوٹل میں یوم تاسیس کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ایم کیوایم امریکہ کے ذمہ داروں، کارکنوں اورہمدردوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جن میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین،بزرگ اوربچے بھی شامل تھے۔ہال کوایم کیوایم کے پرچموں اورتحریک کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تصاویرسے خوبصورتی سے سجایاگیاتھا۔ اجتماع سے ایم کیوایم امریکہ کے نگراں شاہد مصطفےٰ، ایم کیوایم لاس اینجلس چیپٹرکے انچارج محمدعاقف راجپوت اوردیگرذمہ داران نے اظہارخیال کیااورایم کیوایم کے قیام کے اسباب اورجناب الطاف حسین کی جدوجہدپر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے یوتاسیس کاکیک کاٹاگیااورتنظیمی نغموں پرزوردارنعرے لگاکرروایتی جوش وخروش کااظہار کیاگیا۔ بچوں کے ایک گروپ نے ایم کیوایم کاتنظیمی نغمہ پیش کیاجس پر حاظرین نے زوردارتالیاں بجائیں۔اس موقع پر بانی وقائدجناب الطاف حسین کی چالیس سالہ جدوجہدکے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی حاظرین کودکھائی گئی ۔اجتماعات میں شرکاء کی جانب سے اجتماعی طورپر قائدتحریک الطاف حسین سے تجدیدعہدوفاکیاگیا۔