Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سفاک قاتل راؤ انوار کو فراہم کی گئی وی آئی پی سہولیات کا نوٹس لیاجائے ،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


سفاک قاتل راؤ انوار کو فراہم کی گئی وی آئی پی سہولیات کا نوٹس لیاجائے ،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 3/23/2018
سفاک قاتل راؤ انوار کو فراہم کی گئی وی آئی پی سہولیات کا نوٹس لیاجائے ،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
راؤ انوار کووی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ کراچی لانے اورملیرکینٹ تھانے سے گھر منتقل کرنا قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
شہری سندھ کے نوجوانوں کے ساتھ عادی مجرموں اورجنگی قیدیوں جیسا سلوک کیاجاتا ہے ،رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث راؤ انوار کے ساتھ مہمانوں جیسا سلوک کیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی
پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت، راؤ انوار جیسے سفاک قاتل کو ہرطرح کی سہولیا ت فراہم کررہی ہے، رابطہ کمیٹی
راؤ انوار کو آئین وقانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے اور اسے تھانے میں عام قیدی کی طرح رکھا جائے، رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ہزاروں بے گناہ شہریوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس افسر راؤ انوار کووی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ کراچی لانے اورملیرکینٹ تھانے سے گھر منتقل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار ہزاروں مہاجر، بلوچ اورقبائلی نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے اور راؤ انوار کی سفاکیت اور درندگی کے واقعات تسلسل کے ساتھ میڈیا پر نشرو شائع کیے جارہے ہیں ۔ راؤ انوار معروف دانشور اورفلاسفر پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف اور قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود سمیت 444 ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں باقاعدہ نامزد ہے اور خود اعتراف بھی کرچکا ہے کہ اس نے ایم کیوایم کے کارکن فاروق پٹنی کے ماورائے عدالت قتل سے حاصل ہونے والی انعامی رقم سے گھر خریدا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان حقائق کے باوجود سپریم کورٹ نے راؤ انوار کو ریمانڈ پر نہیں بھیجا اور جیل میں قیدکرنے کے بجائے کراچی بھیج دیا۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پربھی راؤ انوار کونہ توہتھکڑیاں لگائی گئیں اورنہ ہی اسے عام ملزمان کی طرح عدالت میں پیش کیاگیابلکہ وی آئی پی پروٹوکول دیاگیا اور اسی پروٹوکول کے ساتھ راؤ انوارکو کراچی لایاگیا اور ملیرکینٹ تھانے سے گھرمنتقل کردیاگیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کراچی سمیت سندھ کے دیگرشہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے ساتھ عادی مجرموں اورجنگی قیدیوں جیسا سلوک کیاجاتا ہے ، گرفتاری کے بعد ان کے ساتھ بدترین سلوک روا رکھا جاتا ہے اور آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر عدالت میں پیش کیاجاتا ہے جبکہ دوسری جانب ہزاروں بے گناہ شہریوں کے سفاکانہ قتل اورانسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث راؤ انوار کے ساتھ مہمانوں جیسا سلوک کیاجارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت، آئین وقانون کی سربلندی اوراحترام انسانیت کے بلندوبانگ دعوے کرتی ہے لیکن سندھ حکومت کی جانب سے بے گناہ شہریوں کے سفاک قاتل راؤ انوارکراچی میں وی آئی پی پروٹوکول دینے اورتھانے کے بجائے گھرمنتقل کرنے سے ثابت ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت راؤ انوار جیسے سفاک قاتل کو ہرطرح کی سہولیا ت فراہم کررہی ہے اور ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ارباب اختیار اور اقتدار سے مطالبہ کیاکہ بے گناہ شہریوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث سفاک قاتل راؤ انوار کو فراہم کی گئی وی آئی پی سہولیات کا نوٹس لیاجائے ، راؤ انوار کو آئین وقانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے اور اسے تھانے میں عام قیدی کی طرح رکھا جائے ۔
*****

1/10/2025 12:27:50 AM