Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہمنظورپشتین کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج قابل مذمت ہے ، قائد تحریک الطاف حسین


پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظورپشتین کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج قابل مذمت ہے ، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 3/13/2018
پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہمنظورپشتین کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج قابل مذمت ہے ، قائد تحریک الطاف حسین
جلسہ جلوس کرنا ہرشہری کا آئینی ، قانونی اورانسانی حق ہے، الطاف حسین
حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنا سراسر ناانصافی اورظلم ہے، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے انسانی حقوق کے کارکن اورپشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظوراحمد پشتین اوردیگر رہنماؤں کے خلاف کوئٹہ میں ایف آئی آر کے اندراج کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جلسہ جلوس کرنا اور ناانصافیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلندکرنا ہرشہری کا آئینی ، قانونی اورانسانی حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی طاقت اورحکومتی ہتھکنڈوں سے شہریوں کو انکے جائز حقوق سے محروم کرنا اور حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنا سراسر ناانصافی اورظلم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ منظوراحمد پشتین اوردیگر رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں اور پشتونوں میں پائی جانے والی بے چینی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات بروئے کارلائیں جائیں۔
*****

1/10/2025 12:05:04 AM