Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن میں ایم کیوایم کا 34 واں یوم تاسیس ’’یوم عزم وفا‘‘ کے طورپر منایاجائے گا، اعلامیہ ایم کیوایم


 یوم تاسیس کے اجتماع سے قائد تحریک الطاف حسین خطاب کرینگے، یوم تاسیس کی تیاریاں عروج پر، کارکنان میں جوش وخروش
 Posted on: 3/13/2018
لندن میں ایم کیوایم کا 34 واں یوم تاسیس ’’یوم عزم وفا‘‘ کے طورپر منایاجائے گا، اعلامیہ ایم کیوایم
اس سلسلے میں لندن کے ایجو ئیر میں واقع ہال وی آئی پی لاؤنج میں ایک بڑ اجتماع منعقد کیا جارہاہے 
یوم تاسیس کے اجتماع سے قائد تحریک الطاف حسین خطاب کرینگے، یوم تاسیس کی تیاریاں عروج پر، کارکنان میں جوش وخروش 
یوم تاسیس کے اجتماع میں شرکت کے خواہشمند وفاپرست اب بھی دعوت نامے حاصل کر سکتے ہیں،رابطہ کمیٹی
یوم تاسیس کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات ، دانشوروں، تجزیہ نگاروں، شعرائے کرام اورصحافیوں کی شرکت متوقع
امریکہ ، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، بیلجیم، جرمنی، ناروے اوردیگرممالک سے ذمہ داران وکارکنان بھی شرکت کریں گے
یوم تاسیس کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم یوکے کی جانب سے کارکنان کے اجلاس بھی کئے جارہے ہیں 

لندن۔۔۔13، مارچ2018ء
لندن میں ایم کیوایم کا 34 واں یوم تاسیس 17، مارچ 2018ء بروز ہفتہ کو ’’یوم عزم وفا‘‘ کے طورپر منایاجائے گا اس سلسلے میں لندن کے ایجو ئیر میں واقع وی آئی پی لاؤنج میں ایک بڑے اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے بابائے مہاجرقوم اوربانی وقائد جناب الطاف حسین اہم اور فکرانگیز خطاب کریں گے ۔ ایم کیوایم کے 34 ویں یوم تاسیس کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں جس کیلئے کارکنان میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے۔ تقریب میں شرکت کے لئے دعوت ناموں کی تقسیم کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔ یوم تاسیس کی تقریب کو منظم ، مربوط اور کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ یوم تاسیس کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ دانشوروں، تجزیہ نگاروں، شعرائے کرام اور صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے جبکہ امریکہ ، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، بیلجیم، جرمنی، ناروے اوردیگرممالک سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران اورکارکنان بھی یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔مہمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہال میں مزید جگہ کا بھی انتظام کیا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ اجتماع میں شرکت کارڈ کے ذریعے ہوگی لہٰذا اجتماع میں شرکت کے خواہشمند وفا پرست اب بھی دعوت نامے حاصل کر سکتے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ دعوت نامے حاصل نہ کرنے پر وہ یوم تاسیس کے اجتماع میں شرکت سے محروم رہ جائیں ۔ واضح رہے کہ یوم تاسیس کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم یوکے کی جانب سے کارکنان کے اجلاس بھی کیے جارہے ہیں ۔

*****




1/10/2025 12:15:13 AM