یم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ طاہرہ بیگم مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے
ایم کیوایم کینیڈا کے زیراہتمام مختلف شہروں میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے
لندن ۔۔۔ 4 مارچ 2018ء
ایم کیوایم کے بانی و قائداوربابائے مہاجرجناب الطاف حسین کی بڑی ہمشیرہ محترمہ طاہرہ بیگم مرحومہ کی روح کے ایصالثواب کے لئے ایم کیوایم کینیڈا کے زیراہتمام کینیڈا کے مختلف شہروں میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔ٹورنٹو کے شہرمسی ساگا کی آدم مسجد میں قرآن خوانی کی گئی جس میں ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن اورکینیڈاکے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی ، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران وکارکنان اور خواتین نے شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے بعد مرحومہ طاہرہ بیگم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورمرحومہ کوخراج عقیدت پیش کیاگیا ۔علاوہ ازیں کیلگری اور دیگر شہروں میں بھی مرحومہ طاہرہ بیگم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جن میں کارکنوں اورہمدردوں نے شرکت کی ۔