Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فاروق ستارکی جانب سے ریاستی آپریشن کے کرداروں کو ہیروقرار دینا شہیدوں کے لہوکی کھلی توہین ہے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


فاروق ستارکی جانب سے ریاستی آپریشن کے کرداروں کو ہیروقرار دینا شہیدوں کے لہوکی کھلی توہین ہے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 3/1/2018 1
فاروق ستارکی جانب سے ریاستی آپریشن کے کرداروں کو ہیروقرار دینا شہیدوں کے لہوکی کھلی توہین ہے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
فاروق ستارریاستی آپریشن کے کرداروں کوکیااس بات کاکریڈٹ دے رہے ہیں کہ انہوں نے ایم کیوایم کوکچل کربہت اچھا کام کیاہے؟ 
کیاوہ انہیں اس بات کیلئے ہیروقراردے رہے ہیں کہ انہوں نے سینکڑوں بے گناہ مہاجر نوجوانوں کو شہیدکرکے بوڑھی ماؤں سے
ان کے سہارے چھین لئے؟ سہاگنوں کوبیوہ کردیا؟معصوم بچوں کویتیم کردیا؟ گھروں کے گھر اجاڑ دیے ؟ رابطہ کمیٹی
کیا فاروق ستارانہیں اس بات کاکریڈٹ دے رہے ہیں کہ ظالموں نے مہاجروں کو اپنے ہی شہروں میں تیسرے درجے کاشہری بنادیاہے؟ 
ظالموں کی تعریفیں کرتے ہوئے فاروق ستار تحریک کے ہزاروں شہیدوں کے ساتھ ساتھ اپنے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد کوبھی بھول گئے فاروق ستارنے اپنے ان خیالات کے ذریعے بتادیاکہ اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر لوگ کس قدر
گرسکتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
 
لندن ۔۔۔2 مارچ 2018ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستارکی جانب سے ایک ٹی وی انٹرویومیں ایم کیوایم کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن کے مرکزی کرداروں کو ہیرو قرار دینے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس عمل کوقوم کے شہیدوں کے لہوکی کھلی توہین قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ویسے تو ایم کیوایم کے خلاف 19جون 1992ء کوجو فوجی آپریشن شروع کیاگیاوہ حکومتوں کی تبدیلی کے باوجودہردورمیں جاری رہاجس کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاگیااور ظلم وجبر کے پہاڑتوڑے گئے ۔ ایم کیوایم کے خلاف حالیہ آپریشن جوستمبر2013ء میں شروع کیاگیااس کے دوران بھی ایم کیوایم کے سو سے زائد کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کردیاگیا جن میں ایم کیوایم کے کارکن آفتاب بھی شامل ہیں جو ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر تھے جنہیں رینجرز نے سرکاری حراست میں سفاکانہ تشددکانشانہ بناکرشہید کردیاتھاجس کی تحقیقا ت کااعلان خودسابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیا تھالیکن قاتلوں کوکوئی سزانہیں دی گئی۔اس آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کوگرفتارکرنے کے بعد انہیں جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں قیدکردیاگیاجبکہ دوسوسے زائد کارکنان تاحال لاپتہ ہیں، کئی کارکنوں کو22 اگست 2016ء کے بعد شہید کیا گیا اور13جنوری 2018ء کوایم کیوایم کے بزرگ رہنماڈاکٹرحسن ظفر عارف کوگرفتارکرنے کے بعد تشددکرکے شہیدکردیاگیا۔آج بھی ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کیا جارہا ہے ، ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے ، مہاجروں پر ظلم وستم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں۔ ریاستی آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے جبکہ لیاری گینگ وارکے جرائم پیشہ عناصرآج بھی تاجروں سے کھلے عام بھتہ وصول کررہے ہیں، ڈکیتی، اغوابرائے تاوان اورجرائم کی وارداتیں اسی طرح ہورہی ہیں، کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد شہرمیں اسی طرح دندناتے پھررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فاروق ستارریاستی آپریشن کرنے والے مرکزی کرداروں کوکیااس بات کاکریڈٹ دے رہے ہیں کہ انہوں نے ایم کیوایم کوکچل کربہت اچھا کام کیاہے؟ کیا وہ انہیں اس بات کیلئے ہیروقراردے رہے ہیں کہ انہوں نے سینکڑوں بے گناہ مہاجر نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرکے ان کی بوڑھی ماؤں سے ان کے سہارے چھین لئے؟ سہاگنوں کوبیوہ کردیابچوں کویتیم کردیا؟ گھروں کے گھر اجاڑ دیے ؟ کیا فاروق ستارانہیں اس بات کاکریڈٹ دے رہے ہیں کہ ظالموں نے مہاجروں کوان کے اپنے ہی شہروں میں تیسرے درجے کاشہری اور غلام بنادیاہے؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ انتہائی شرم اورافسوس کی بات یہ ہے کہ ظالموں کی تعریفیں کرتے ہوئے فاروق ستار تحریک کے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ساتھ اپنے ہی کوآرڈی نیٹر آفتاب احمدکے سفاکانہ ماورائے عدالت قتل کوبھی بھول گئے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فاروق ستارنے اپنے ان خیالات کے ذریعے بتادیاکہ اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر لوگ کس قدر گرسکتے ہیں ۔ ایسا کرنے والے قوم کے دشمنوں کو توشائد خوش کرسکتے ہوں لیکن اپنی قوم کی نظروں میں مزید گرجاتے ہیں۔
*****


7/18/2024 10:32:42 AM