Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیبرڈویژن کے 31ویں یوم تاسیس پر لیبرڈویژن کے تمام کارکنوں اورمحنت کشوں کومبارکباد میں نے محنت کشوں اور ملازمین کے حقوق کیلئے 1987ء میں ایم کیوایم لیبرڈویژن قائم کی تھی۔الطاف حسین


ایم کیوایم لیبرڈویژن کے 31ویں یوم تاسیس پر لیبرڈویژن کے تمام کارکنوں اورمحنت کشوں کومبارکباد میں نے محنت کشوں اور ملازمین کے حقوق کیلئے 1987ء میں ایم کیوایم لیبرڈویژن قائم کی تھی۔الطاف حسین
 Posted on: 2/27/2018
ایم کیوایم لیبرڈویژن کے 31ویں یوم تاسیس پر لیبرڈویژن کے تمام کارکنوں اورمحنت کشوں کومبارکباد
میں نے محنت کشوں اور ملازمین کے حقوق کیلئے 1987ء میں ایم کیوایم لیبرڈویژن قائم کی تھی۔الطاف حسین
لیبرڈویژن نے محنت کشوں کے حقوق کیلئے بے مثال جدوجہد کی جس کی وجہ سے کئی اداروں میں اس کی حمایت یافتہ سی بی اے منتخب ہوئیں
ہردورمیں لیبرڈویژن کے کارکنوں نے تمام ترمظالم اورآزمائشوں میں تحریک سے اپنی وفاکونبھایا۔الطاف حسین
آج اس آزمائش کے دورمیں بھی لیبرڈویژن کے جوذمہ داران وکارکنان اپنی وفاکونبھارہے ہیں مجھے وفاشعاروں پر ناز ہے ۔ الطاف حسین
لیبرڈویژن کے کارکنوں سے کہتاہوں کہ وہ اپنے عزم وحوصلوں کوجواں رکھیں اورثابت قدمی سے اپنی جدوجہدجاری رکھیں۔الطا ف حسین
کارکنان یقین رکھیں کہ ظلم وجبر کی یہ رات جلد ختم ہوگی اورہم ایک بارپھرکھل کرلیبرڈویژن کایوم تاسیس منائیں گے۔ الطاف حسین

لندن ۔۔۔27، فروری2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لیبرڈویژن کے 31ویں یوم تاسیس پر لیبرڈویژن کے تمام کارکنوں اورمحنت کشوں کومبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ انہوں نے ایم کیوایم کے قیام کے بعد محنت کشوں اورمختلف صنعتی وتجارتی اداروں اورمحکموں کے ملازمین کے حقوق کے لئے 1987ء میں ایم کیوایم لیبرڈویژن قائم کی تھی جس نے محنت کشوں کے حقوق کے لئے بے مثال جدوجہد کی جس کی وجہ سے کئی اداروں میں ایم کیوایم لیبرڈویژن کی حمایت یافتہ سی بی اے منتخب ہوئیں۔ ایم کیوایم کے خلاف 1992ء کے ریاستی آپریشن میں ایم کیوایم لیبرڈویژن نے جوکرداراداکیاوہ مثالی ہے ۔ہردورمیں لیبرڈویژن کے کارکنوں نے تمام ترمظالم اورآزمائشوں میں ثابت قدمی اورمستقل مزاجی سے کام لیااورتحریک سے اپنی وفاکونبھایا، آج اس آزمائش کے دورمیں بھی لیبرڈویژن کے جوذمہ داران وکارکنان اپنی وفاکونبھارہے ہیں وہ میری جان ہیں اورمجھے اپنے وفاشعار کارکنوں پر ناز ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں لیبرڈویژن کے 31ویں یوم تاسیس پر لیبرڈویژن کے تما م ذمہ داروں اورکارکنوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں اوران سے کہتاہوں کہ وہ اپنے عزم وحوصلوں کوجواں رکھیں اورثابت قدمی سے اپنی جدوجہدجاری رکھیں اوریہ یقین رکھیں کہ ظلم وجبر کی یہ رات جلد ختم ہوگی اورہم ایک بارپھرکھل کرلیبرڈویژن کایوم تاسیس منائیں گے۔ جناب الطاف حسین نے تحریکی جہدوجہدمیں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے لیبرڈویژن کے شہیدکارکنوں کوخراج عقیدت پیش کیااوران کے لئے دعائے مغفر ت کی ۔ 

*****

1/9/2025 11:23:46 PM