ایم کیوایم کے بانی و قائداوربابائے مہاجر الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ طاہرہ بیگم مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے تمام چیپٹر ز میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے
قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی ساؤتھ افریقہ کے شہروں جوہانسبرگ، ڈربن، پیٹرس میرسبرگ، کیپ ٹاؤن اورپولکوانے میں کی گئی
اجتماعات میں ساؤتھ افریقہ یونٹ کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوں کی شرکت ۔ مرحومہ طاہرہ بیگم کوخراج عقیدت پیش کیاگیا
جوہانسبرگ ۔۔۔27، فروری2018ء
ایم کیوایم کے بانی و قائداوربابائے مہاجرجناب الطاف حسین کی بڑی ہمشیرہ محترمہ طاہرہ بیگم مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے آج بروز منگل ایم کیوایم اوورسیز ساؤتھ افریقہ کے تمام چیپٹر ز میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے ۔محترمہ طاہرہ بیگم طویل علالت کے باعث پیر کو کراچی میں انتقال کرگئی تھیں۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے ساؤتھ افریقہ کے شہروں جوہانسبرگ، ڈربن، پیٹرس میرسبرگ، کیپ ٹاؤن اورپولکوانے میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی گئی ۔ جس میں ساؤتھ افریقہ یونٹ کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر مرحومہ طاہرہ بیگم کوخراج عقیدت پیش کیاگیا اوران کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔ تمام شرکاء نے قائدتحریک جناب الطاف حسین اوران کے خاندان کے تمام افرادسے بھی دلی تعزیت کااظہارکیا۔
*****
Johannesburg Chapter
Durban Chapter
CapeTown Chapter