ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین کی ہمشیرہ مرحومہ طاہرہ بیگم کے ایصال ثواب کیلئے کل بروز بدھ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی جائے گی ۔ قرآن خوانی لندن کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3بجے ہوگی
مختلف سیاسی وسماجی شخصیات ، صحافیوں، اینکرزاورمختلف شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکا فون اورسوشل میڈیا
کے ذریعے قائدتحریک الطاف حسین سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہار
لندن ۔۔۔27، فروری2018ء
ایم کیوایم کے بانی و قائداوربابائے مہاجرجناب الطاف حسین کی بڑی ہمشیرہ مرحومہ طاہرہ بیگم کے ایصال ثواب کے لئے کل بروز بدھ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی جائے گی ۔ قرآن خوانی لندن کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3بجے ہوگی ۔ مرحومہ طاہرہ بیگم کاپیر کوکراچی میں طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیاتھا۔ دریں اثناء محترمہ طاہرہ بیگم کے انتقال پردنیابھر سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سیاسی وسماجی شخصیات ، صحافیوں، اینکرزاورمختلف شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے فون اورسوشل میڈیاکے ذریعے جناب الطاف حسین سے ان کی بڑی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہارکیاہے اورمرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے ۔
*****