ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی بڑی ہمشیرہ محترمہ طاہرہ بیگم انتقال کرگئیں ۔انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحومہ طاہرہ بیگم بہن بھائیوں میں تیسرے نمبرپر تھیں۔وہ کئی دنوں سے سخت علیل تھیں
مرحومہ طاہرہ بیگم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔مرحومہ کے شوہرکاانتقال ہوچکاہے، مرحومہ نے دوبیٹیاں سوگوارچھوڑی ہیں
رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان ، اراکین رابطہ کمیٹی اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان کا قائدتحریک الطاف حسین سے اظہار تعزیت
محترمہ طاہرہ بیگم کے انتقال پر انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں تعزیتی اجلاس ، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی
پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کابھی قائدتحریک الطاف حسین سے دلی تعزیت کااظہار
ایم کیوایم کے بانی و قائداوربابائے مہاجرجناب الطاف حسین کی بڑی ہمشیرہ محترمہ طاہرہ بیگم کراچی میں طویل علالت کے باعث انتقال کرگئیں ۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے گیارہ بہن بھائی ہیں ۔ مرحومہ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبرپر تھیں۔وہ کئی دنوں سے سخت علیل تھیں۔ مرحومہ کے شوہرکا پہلے ہی انتقال ہوچکاہے۔مرحومہ طاہرہ بیگم کوپیر کی شام مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔مرحومہ نے دوبیٹیاں سوگوارچھوڑی ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان ، رابطہ کمیٹی کے ارکان اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان نے قائدتحریک جناب الطاف حسین سے ان کی بڑی ہمشیرہ محترمہ طاہرہ بیگم کے انتقال پر تعزیت کی ۔ کنوینرڈاکٹرندیم احسان کی زیرصدارت ایک تعزیتی اجلاس بھی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ہوا۔اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں قائدتحریک کی ہمشیرہ محترمہ طاہرہ بیگم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اورقائدتحریک سمیت مرحومہ کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیاگیااوردعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ طاہرہ بیگم کی مغفرت فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ۔ دریں اثناء محترمہ طاہرہ بیگم کے انتقال کی خبرملنے پر پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں نے بھی فون اورسوشل میڈیاکے ذریعے قائدتحریک الطاف حسین سے دلی تعزیت کااظہارکیااورمرحومہ طاہرہ بیگم کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔
*****